غزہ جنگ سے پوری دنیا میں ایک خوفناک یہود مخالف لہر اٹھ رہی ہے، کینیڈین وزیر اعظم
غزہ میں طویل جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ غزہ کے شہریوں کے لیے معقول امدادی سامان کی رسائی ممکن بنائی جا سکے، جسٹن ٹروڈو


کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے انسانی بنیادوں پر غزہ میں طویل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تمام یہودی یرغمالی رہا ہوسکیں اور سارے ملکوں کے شہریوں کو غزہ سے نکالا جا سکے اور غزہ کے شہریوں کے لیے معقول امدادی سامان کی رسائی ممکن بنائی جا سکے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں ایک خوفناک یہود مخالف لہر اٹھ رہی ہے، عبادت گاہوں میں دستی بم پھینکے جاتے تھے، اسی طرح اسلام مخالف مہم بھی بڑھ رہی ہے۔ یہ وہ چیزیں نہیں جنہیں ہم کینیڈین ہونے کے ناطے دیکھ رہے ہیں۔ یہ وہ چیزیں ہیں جنہیں ہم کینیڈا میں قبول نہیں کر سکتے۔
جسٹن ٹروڈو نے اس سے پہلے کینیڈا نے جنگ میں وقفوں کی ایک سیریز کا مطالبہ کیا تھا تاکہ امدادی کارروائیاں ممکن بن سکیں۔ لیکن اب انہوں نے واضح طور پر اس بمباری کی مسلسل زد میں رہنے والے غزہ کے لیے ایک لمبے وقفے کا مطالبہ کیا ہے۔
جسٹن ٹروڈو کا واضح الفاظ میں کہنا تھا مجھے خوف کو بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے میں سیدھی بات کر رہا ہوں کہ انسانی بنیادوں پر جنگ میں ایک طویل وقفہ کیا جائے، اس وقفے کے دوران تمام یہودی یرغمالی رہا ہو جائیں اور تمام غیر ملکوں کو غزہ سے نکالا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقفے کے دوران غزہ میں کافی اور حقیقی امدادی کارروائیاں کی جاسکیں تاکہ اس انتہائی ناپسندیدہ انسانی بحران کو ختم کیا جاسکے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے دو ریاستی حل کے بھاری بوجھ کو اٹھایا جانا چاہیے تاکہ ایک محفوظ فلسطین اور محفوظ اسرائیل کا تصور ممکن ہو ۔ ایک ایسے آزاد فلسطین کا قیام جو 1967 کی اسرائیل عرب جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں پر مشتمل ہو۔ بین الاقوامی سطح پر امن کی کوششیں طویل عرصے سے ہوتی رہی ہیں لیکن اب یہ عمل موجود نہیں ہے۔

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 15 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 18 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 17 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 18 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 14 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 15 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 18 گھنٹے قبل











