پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی نواز اعوان کو گزشتہ رات مانسہرہ سے گرفتار
علی نواز اعوان کو فوری طور پر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، پی ٹی آئی کا مطالبہ


پاکستان تحریک انصاف ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی نواز اعوان کو گزشتہ رات بٹل مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے مطالبہ کی اہے کہ انہیں فوری طور پر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
تحریک انصاف کے آفیشل ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی نواز اعوان کو گزشتہ رات بٹل مانسہرہ سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
Ali Nawaz Awan, Additional Secretary General PTI and President PTI Islamabad Region was abducted late last night from Batal, Manshera, and taken to an unknown location. We demand his immediate production before a Magistrate. The rule of law should be followed in letter and… pic.twitter.com/pi88wjaolC
— PTI (@PTIofficial) November 9, 2023
تحریک انصاف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ علی نواز اعوان کو فوری طور پر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے، اور قانون کی حکمرانی پر من و عن عمل کیا جانا چاہئے۔
تحریک انصاف نے علی نواز اعوان کا ایک ویڈیو بیان بھی شیئر کی جس میں رہنما پی ٹی آئی کہتے نظر آرہے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات کی پورے پاکستان نے مذمت کی ہے، لیکن تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پہلے گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا اور پھر انہوں نے پریس کانفرنس کرکے اس کی مذمت کی اور پارٹی چھوڑ دی یا کسی اور جماعت میں چلے گئے۔
Oath video of Ali Nawaz Awan. We ask that he is presented immediately in a court as per rules and law.
— PTI (@PTIofficial) November 9, 2023
This fascism must be immediately stopped! #ظلم_کا_بدلہ_ووٹ_سے pic.twitter.com/eoMCpoUnnt
علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا لیکن اگر مجھے گرفتار کرلیا جائے اور اس کے بعد میں کسی ویڈیو یا پریس کانفرنس میں نظر آؤں تو عوام سمجھ لے کہ مجھ پر دباؤ ہے اور میں جبر کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرارہا ہوں۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 9 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 5 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 6 گھنٹے قبل








