جی این این سوشل

تفریح

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر دادی بن گئیں

اداکارہ کے صاحبزادے سلمان فیصل کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر دادی بن گئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئیراداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر دادی بن گئیں۔

اداکارہ کے صاحبزادے سلمان فیصل کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

صبا فیصل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرنومولود کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو اپنے صاحبزادے سلمان فیصل اور پوتے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں صبا فیصل کو ان کی بہو نیہا سلمان کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے

دنیا

نیدرلینڈز کی عدالت نے اشرف جلالی کو 14 سال جبکہ سعد رضوی کو 4سال قید کی سزا سنا دی

سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی پر گیرٹ وائلڈرز کے قتل کا فتویٰ دینےکا مقدمہ کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیدرلینڈز کی عدالت نے   اشرف جلالی کو 14 سال جبکہ  سعد رضوی کو 4سال قید کی سزا سنا دی

نیدرلینڈز کی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی اور علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کو اسلام مخالف انتہا پسند ڈچ رہنما گیرٹ ولڈرز کے قتل کے لیے لوگوں کو اکسانے کے الزام میں سزا سنا دی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے خلاف گزشتہ ہفتے پیر کو ان کی غیرحاضری میں نیدرلینڈز کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ 56 سالہ اشرف جلالی کو 14سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو گیرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسایا اور ان سے آخرت میں اس کا انعام ملنے کا وعدہ بھی کیا۔

29سالہ سعد رضوی کو چار قید کی سزا سنائی گئی جہاں ان پر بھی الزام تھا کہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو گیرٹ ولڈرز کے قتل کی ترغیب دی۔ واضح رہے کہ اسی الزام پر گزشتہ سال سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو بھی نیدرلینڈز کی عدالت نے 12سال قید کی سزا سنائی تھی۔

گیرٹ ولڈرز نے اگست 2018 میں حضور اکرمﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ منعقد کرانے کی کوشش کی تھی لیکن اس اعلان پر پاکستان بھر میں شدید مظاہرے کیے گئے تھے جس پر انہوں نے مقابلہ منسوخ کر دیا تھا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیدرلینڈز کے انتہا پسند قانون دان کو 2004 سے 24 گھنٹے ریاستی تحفظ حاصل ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آصف زرداری کا مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

عشایئے میں ایمل ولی خان، چوہدری سالک، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت بھی شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آصف زرداری کا مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
صدر مملکت کے عشائیے میں چیئرمین سینیٹ، گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ بلوچستان شریک ہوئے۔

عشایئے میں ایمل ولی خان، چوہدری سالک، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو سیاسی، اقتصادی چیلنجز سے نکالنے کیلئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے، معاشی خوشحالی کیلئے سیاسی، معاشی اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے مفادات سے بالاتر ہو کر پُرعزم طریقے سے کام کرنا ہوگا، ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں۔صدر

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری اراضی قبضہ کیس، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور سمیت ان کے بھائی اور والد کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری اراضی قبضہ کیس، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

سرکاری اراضی پر قبضے کیس میں بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے کیس میں اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور اور دیگر کے وارنٹ جاری کیے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور، ان کے بھائی صادق دلاور اور والد دلاور خان کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے رشوت ستانی مصدق عباسی کے مطابق جج ہمایوں دلاور، ان کے بھائی اور والد دھوکا دہی اور زمین کے جعلی کاغذات بنانے میں ملوث ہیں، جج ہمایوں دلاور نے ڈھائی ارب کی زمین اپنے اور بھائی کے نام کی ہے، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر جج ہمایوں دلاور کے خلاف کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے، جج ہمایوں دلاور کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی شکایت کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll