جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی کی اہلیہ کے خلاف مسلم لیگ ن نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے ، وکیل چیئرمین پی ٹی آئی

9 مئی کے نام پر تحریک انصاف کو سانس لینے کی اجازت نہیں، شیر افضل مروت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی کی اہلیہ کے خلاف مسلم لیگ ن نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے ، وکیل چیئرمین پی ٹی آئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 9 مئی کے نام پر تحریک انصاف کو سانس لینے کی اجازت نہیں ،الیکشن سر پر ہیں،تحریک انصاف کو اپنا جھنڈا اٹھانے کی اجازت نہیں۔ عمران خان کی کی اہلیہ کے خلاف مسلم لیگ ن نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے تمام چینلز پر عطا تارڑ کی پریس کانفرنس دکھائی گئی،ہمیں الیکٹرانک میڈیا پر وہ کوریج نہیں مل رہی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت سے آج کی پریس کانفرنس کی جارہی ہے، عمران خان کی اہلیہ کے خلاف ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،میڈیا سے گزارش ہے کہ ہمارا موقف بھی سامنے رکھے ۔

شیر افضل کا کہناتھا کہ آج ہمیں معاشی ڈیفالٹ کا سامنا ہے، نواز شریف نے تین دفعہ پاکستان کے وزیر اعظم کی حثیت سے خدمات انجام دیں۔لگ بھگ چالیس سال سے نواز شریف اقتدار پر براجمان رہے۔ہم امید کر رہے تھے کہ نواز شریف ملکی سیاست میں مفاہمت کا کردار ادا کریں گے ۔نواز شریف پاکستان کی بقا اور سیاسی عدم استحکام کے لیے مفاہمت کا کردار ادا کرتے ۔

نہوں نے کہا کہ پاکستان میک اور بریک کی صورتحال پر پہنچ چکا ہے، سیاسی درجہ حرارت بہت اوپر ہے اور معاملات گالم گلوچ تک پہنچ چکے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ خان صاحب سے ملاقات کے بعد پیغام دے رہے ہیں کہ الیکشن کے دوران زمہ داری کا مظاہرہ ہونا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے میں ملکی سیاست کے بڑے نام شامل ہونے جارہے ہیں۔کے پی کے بلوچستان پنجاب سے اگلے ہفتے سے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہونا شروع ہو جائیں گے۔

پاکستان

تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہوئے ہیں، شبلی فراز

ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کو دعوت اور چلینج دیتا ہوں آئیں کے پی کے میں جلسہ کرنے کی جرأت کریں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہوئے ہیں، شبلی فراز

سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہوئے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جتنے فگرز اوپر نیچے کریں مہنگائی کم نہیں ہورہی، ملک نہیں چل رہا، ملک تباہی کی طرف ملک جارہا ہے، وزیر خزانہ کے پاس کوئی چوائس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 40 سال آپ نے حکومت کی اور ملک کا بیڑا غرق کیا، ہم 3 سال حکومت میں رہے ، اس وقت ہماری گنتی کم کی جارہی ہے، اس ایواں میں عوام کے خلاف قانون سازی ہورہی ہے۔

شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ ایوان کے رولز میں ترمیم کریں کہ قانون سازی کے حق یا مخالفت میں کھڑے ہو کر ووٹ کریں، ایسے قوانین منظور نہ کریں جس پر آپ کو ندامت ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ میں دم ہے تو جلسہ کر کے دکھائیں ہم ساری سہولت فراہم کریں گے۔ آپ کو اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کا خیال تھا تو شہر کو کنٹینرز رکھ کر بند کیوں کیا گیا؟ اسلام آباد کی سڑکوں، پنجاب اور کے پی کے سے آنیوالی سڑکوں کو کیوں روکا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کو دعوت اور چلینج دیتا ہوں آئیں کے پی کے میں جلسہ کرنے کی جرأت کریں، ہم آپ کو تمام سہولت اور چندہ کر کے پیسے بھی دیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اس تمام تر پیش کش کے باوجود میں چلینج کرتا ہوں کہ لیکن آپ دس بندے بھی جمع نہیں کرپائیں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں سیاست کرکے ان ایوانوں کے ممبرز بنے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں 

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے رات 11 بج کر 20 منٹ پر شام کے وسطی علاقے کے متعدد فوجی مقامات پر حملے کئے،  شامی فضائی فورسز نے کچھ میزائلوں کو گرا دیا، تاہم مقامی امدادی حکام کے مطابق 36 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق شام کے صوبے حاما کے علاقے میسف میں موجود فوجی ریسرچ سینٹر کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا جو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال ہوتا تھا اس مرکز میں ایرانی فوجی ماہرین کی ایک ٹیم بھی موجود تھی جو ہتھیار تیار کرتی تھی۔

تاہم، دمشق اور تہران کے قریب ایک سینئر علاقائی فوجی ذرائع نے اس بات کی تردید کی کہ یہ کیمیائی ہتھیاروں کا مرکز تھا اور کہا کہ جس جگہ کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک معروف شامی تحقیقاتی ادارہ تھا۔

شامی خبر ایجنسی کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ”کھلی جارحیت“ قرار دیا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 16 افراد کے جاں بحق اور 36 افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ کچھ رہائشی علاقوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصر کنانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام میں مجرمانہ حملہ قرار دیا ہے۔ ہم ایرانی مرکز یا ایران کے زیرِ تحفظ کسی مرکز کو نشانہ بنائے جانے کے حوالےسے صہیونی حکومت (اسرائیل) سے وابستہ میڈیا رپورٹس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

شامی سرکاری میڈیا بھی فضائی حملوں سے دو جگہ بڑے پیمانے پر آگ لگی جسے بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آصف زرداری کا مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

عشایئے میں ایمل ولی خان، چوہدری سالک، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت بھی شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آصف زرداری کا مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
صدر مملکت کے عشائیے میں چیئرمین سینیٹ، گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ بلوچستان شریک ہوئے۔

عشایئے میں ایمل ولی خان، چوہدری سالک، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو سیاسی، اقتصادی چیلنجز سے نکالنے کیلئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے، معاشی خوشحالی کیلئے سیاسی، معاشی اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے مفادات سے بالاتر ہو کر پُرعزم طریقے سے کام کرنا ہوگا، ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں۔صدر

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll