Advertisement

سکھ ایئر انڈیا سے سفر نہ کریں،وائرل ویڈیوز کی تحقیقات شروع

ہم ہر خطرے کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور خاص طور پر اگر وہ ایئرلائنز کے حوالے سے ہو

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 11th 2023, 8:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سکھ ایئر انڈیا سے سفر نہ کریں،وائرل ویڈیوز کی تحقیقات شروع

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر برائے ہوابازی نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس اُن وائرل ویڈیوز کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ 19 نومبر سے ایئر انڈیا سے سفر نہ کیا جائے۔عرب نیوز کے مطابق اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہوابازی پابلو روڈریگوئز نے کہا کہ ہم ہر خطرے کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور خاص طور پر اگر وہ ایئرلائنز کے حوالے سے ہو۔

انہوں نے کہا کہ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ ویڈیوز گذشتہ ہفتے آن لائن پوسٹ کی گئیں۔ویڈیوز میں انڈیا میں سکھوں کے لیے الگ ریاست بنانے کی جدوجہد کرنے والے رہنما گرپتوانت سنگھ پنوں کو دکھایا گیا ہے جو امریکا میں مقیم ہیں۔

ویڈیو میں دیے گئے پیغام میں وہ سکھ برادری کو خبردار کر رہے ہیں کہ نومبر کی 19 تاریخ سے ایئر انڈیا میں سفر نہ کریں آپ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ دوسری جانب سکھ رہنما نے بعد ازاں کینیڈین میڈیا کو بتایا کہ یہ کوئی انتباہ نہیں بلکہ انہوں نے انڈین کاروبار کے بائیکاٹ کے لیے کہا ہے۔

Advertisement
Advertisement