Advertisement
پاکستان

ملک بھر میں کورونا سے مزید 83 اموات، 15سو 31 کیسزرپورٹ

اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں وبا سے 83 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1531 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 16 2021، 3:19 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید83افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار467ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ73ہزار 220ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 5.06فیصد رہی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ24ہزار 589ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 267افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 97ہزار 078ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 778 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 26ہزار614ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3697افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23ہزار814کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 255مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد79 ہزار027جبکہ اموات کی تعداد722تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 417افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار212ہوچکی ہے جبکہ 476افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  3042افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 83 ہزار480مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ

  • 12 minutes ago
لاہور:لالی وڈ کے کنگ سلطان راہی کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈرامہ’ پتر مولا جٹ  دا‘  پیش کیا گیا

لاہور:لالی وڈ کے کنگ سلطان راہی کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈرامہ’ پتر مولا جٹ  دا‘  پیش کیا گیا

  • an hour ago
ایشیا کپ ٹاکرا:بھارت کیخلاف میچ کےلیےپاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی

ایشیا کپ ٹاکرا:بھارت کیخلاف میچ کےلیےپاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی

  • an hour ago
قطر پر اسرئیلی حملہ،وزیر خارجہ سحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے

قطر پر اسرئیلی حملہ،وزیر خارجہ سحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے

  • 2 hours ago
گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس 

گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس 

  • 23 minutes ago
 محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

 محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

  • 2 hours ago
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع

  • 2 hours ago
اسحاق ڈار سے  مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ،،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

اسحاق ڈار سے مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ،،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 hours ago
چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر

  • 8 minutes ago
دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری

  • 4 hours ago
سیلاب  متاثرین  کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ

سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ

  • 4 hours ago
سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانےکے لیے سروے کیے جا رہے ہیں، وزیر خزانہ

سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانےکے لیے سروے کیے جا رہے ہیں، وزیر خزانہ

  • 2 hours ago
Advertisement