جی این این سوشل

پاکستان

فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا، نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا ٹویٹ

ہم غزہ اور مغربی کنارے میں معصوم فلسطینیوں کے جانی نقصان پر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا، نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا ٹویٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں انہیں پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ریاض میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی اور انہیں پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ہم غزہ اور مغربی کنارے میں معصوم فلسطینیوں کے جانی نقصان پر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کردی

جلسےمیں شرکت کیلئےکارکنوں کاقافلہ بسوں اور گاڑیوں پر روانہ ہوگا، پی ٹی آئی قافلےکی قیادت حلیم عادل شیخ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  نے  8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کردی

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کر دی۔

پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا نے کہا پنجاب پولیس کے ایکشن اور گرفتاریوں سے بچنے کے لئے حکمت عملی تبدیل کی ہے پنجاب بھر کے کارکنان کو قافلوں یا ریلی کی بجائے انفرادی حیثیت میں جلسہ گاہ پہنچیں۔

جلسے میں پنجاب سے بہت بڑی تعداد میں عوام، عہدیداران اور ورکرز شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نےجلسےمیں شرکت کیلئےسندھ سےقافلوں کاشیڈول تیارکرلیا، پی ٹی آئی کا قافلہ کل کراچی سے روانہ ہوگا۔

جلسےمیں شرکت کیلئےکارکنوں کاقافلہ بسوں اور گاڑیوں پر روانہ ہوگا، پی ٹی آئی قافلےکی قیادت حلیم عادل شیخ کریں گے۔

جلسے میں شرکت کے لیے قافلہ حیدرآباد سے 12 بجے نکلیں گے، پی ٹی آئی کا قافلہ رات میں سکھر پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی

نیپرا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک  روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی ہے  جبکہ جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیپرا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک  روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے اور یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجوا دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی اور 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گی ۔ 

نیپرا کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82  روپے کا اضافہ ہو گا۔

نیپرا نےمزید  بتایا کہ اتھارٹی نے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی ہے اور اس حوالے سے درخواست پر سماعت 28 اگست 2024 کو کی تھی اور یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں دی جائے گی۔


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا تھا،  اس طرح ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے93پیسے کی کمی ہو گی تاہم دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2  روپے 11 پیسے  فی یونٹ کا  ریلیف ملے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کچے میں آپریشن : صدر مملکت نے وزیر داخلہ سندھ کو طلب کرلیا

وزیر داخلہ سندھ کراچی میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے میں آپریشن : صدر مملکت  نے وزیر داخلہ سندھ کو طلب کرلیا

کراچی: کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ہونے والے آپریشن پر صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ سندھ کو طلب کرلیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا ہے، ضیاء لنجار صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان پر بریفنگ دیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ کراچی میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے جب کہ کچے میں ڈاکوں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ضیاء لنجار صدر مملکت کو صوبے میں قانون سازی سے بھی آگاہ کریں گے، صدر زرداری کراچی میں صوبے کے امن و امان پر اجلاس کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll