جی این این سوشل

علاقائی

لاہور آلودہ شہروں کی درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن پر آگیا

پنجاب حکومت نے سموگ کی صورتحال میں بہتری کے بعد آج سمارٹ لاک ڈاؤن اٹھا لیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور آلودہ شہروں کی درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن پر آگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا اور ہوا کا معیار بھی بہتر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آلودہ شہروں کی درجہ بندی میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر کا درجہ حرارت اس وقت 15 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) اس وقت 163 ہے۔

گلبرگ میں فضائی آلودگی کا تناسب 201، زمان پارک کے ارد گرد 171، مال روڈ کے ارد گرد 166، اپر مال کینال روڈ پر 179 اور شملہ پہاڑی کے ارد گرد 163 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر کے AQI میں بہتری کے بعد پنجاب حکومت نے سموگ کی صورتحال میں بہتری کے بعد آج سمارٹ لاک ڈاؤن اٹھا لیا ہے۔

لاک ڈاؤن مستقبل میں فضائی آلودگی کی صورتحال پر نظر رکھ کر نافذ کیا جائے گا۔

 

تفریح

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو

خوراک کی تلاش میں سمندر کی تہہ تک پہنچنے والی غوطہ خور کوریا کی خاتون کی کہانی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو

پاکستان کے شہر سوات سے تعلق رکھنے والی اورعالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلم ”دی لاسٹ آف دی سی ویمن“ نامی دستاویزی فلم سے بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی مذکورہ دستاویزی فلم کو ان کی پروڈکشن کمپنی ”ایکسٹرا کریکیولر“ نے تیار کیا ہے،اسی  کے تحت ملالہ دیگر فلمیں بھی بنائیں گی۔

خوراک کی تلاش میں سمندر کی تہہ تک پہنچنے والی غوطہ خور کوریا کی خاتون کی کہانی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ، مذکورہ دستاویزی فلم کو ملالہ کے ساتھ امریکی اور کورین پروڈیوسرز نے بھی پروڈیوس کیا ہے ، اس کی ہدایات کورین فلم ساز نے ہی دی ہے۔

فلم’دی لاسٹ آف دی سی ویمن’ کو امریکا کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز کیا جائے گا ، ’دی لاسٹ آف دی سی ویمن‘ کو آئندہ ماہ 11 اکتوبر کو ٹی وی پر ریلیز کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے ستمبر 2022 میں اپنی فلم پروڈکشن کمپنی کو متعارف کرایا تھا اور ساتھ یہ بھی  تصدیق کی تھی کہ وہ نیٹ فلیکس اور ایپل ٹی وی سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس کے لیے فلمیں اور خصوصی طور پر دستاویزی فلمیں تیار کریں گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی

نیپرا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک  روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی ہے  جبکہ جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیپرا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک  روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے اور یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجوا دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی اور 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گی ۔ 

نیپرا کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82  روپے کا اضافہ ہو گا۔

نیپرا نےمزید  بتایا کہ اتھارٹی نے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی ہے اور اس حوالے سے درخواست پر سماعت 28 اگست 2024 کو کی تھی اور یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں دی جائے گی۔


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا تھا،  اس طرح ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے93پیسے کی کمی ہو گی تاہم دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2  روپے 11 پیسے  فی یونٹ کا  ریلیف ملے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب جاری

وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب جاری

اسلام آباد: یوم دفاع و شہدا کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہداء اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور دیگر معززین بھی شریک ہیں۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll