میرے ارادے بدنیتی پر مبنی نہیں تھے لیکن میں ذاتی طور پر اور اپنی ٹیم کی طرف سے معافی مانگتی ہوں، عائزہ خان


معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے فلسطین کے حق میں پوسٹ نہ کرنے پر اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی۔
گزشتہ ایک ماہ سے اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ جہاں پاکستان سمیت دُنیا بھر کے فنکار اسرائیل کی اس وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ بھی کررہے ہیں تو وہیں اداکارہ عائزہ خان کی خاموشی نے اُن کے مداحوں کی محبت کو نفرت میں تبدیل کردیا۔
مداحوں نے عائزہ خان کی وجہ پوچھی تو اداکارہ نے کہا کہ اُن کے نزدیک دعا کرنا روزانہ پوسٹ کرنے سے زیادہ بہتر ہے لہٰذا زیادہ سے زیادہ دُعا کریں اور دوسروں پر انگلی اُٹھانے اور ایک دوسرے پر الزام لگانے سے گریز کریں۔
اس پوسٹ کے بعد عائزہ خان کو مداحوں کے ہاتھوں ایک بار پھر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد عائزہ نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ سے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔ تاہم اب عائزہ خان نے اس تمام تر معاملے سے متعلق اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر ایک تفیصلی نوٹ جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔
View this post on Instagram
عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے کہے گئے الفاظ کو غلط انداز میں سمجھا جارہا ہے، میں جواز پیش کرنے یا وضاحت کرنے کی کوشش نہیں کروں گی کیونکہ میرا خدا جانتا ہے کہ میرے ارادے بدنیتی پر مبنی نہیں تھے لیکن میں اپنے جذبات کو بیان کرنے میں ناکام رہی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اور اپنی ٹیم کی طرف سے معافی مانگ رہی ہوں، میرے بیان سے جن لوگوں کو تکلیف پہنچی میں ان سے تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں اور اس سنگین مسئلے کی طرف میری توجہ مرکوز کرنے کے لیے آپ سب کی شُکرگزار ہوں۔میں بھی انسان ہوں، مجھ سے بھی غلطی ہوسکتی ہے لیکن میں آپ سب کو یقین دلاتی ہوں کہ دوبارہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا۔
عائزہ خان نے فلسطین پر جاری ظلم و ستم سے متعلق کہا کہ میں جب بھی وہ ظلم دیکھتی ہوں تو خود کو بےبس اور دُکھی محسوس کرتی ہوں، اگرچہ میری آگاہی فوری طور پر کوئی حل نہیں لاتی لیکن میں دعا کے ذریعے حالات میں تبدیلی کے لیے اللہ پر یقین رکھتی ہوں۔ اس ظلم کو ختم کرنے کے لیے متحد ہو جائیں، زیادہ سے زیادہ دُعا کریں کیونکہ ہمیں اللہ کی مدد کی ضرورت ہے اور میری دعائیں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 17 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 16 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 13 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 16 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 11 گھنٹے قبل







