تجارت
خلیجی ریاستوں سے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ
پاکستانیوں نے اکتوبر میں 270 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے، اسٹیٹ بینک
قطر، اومان، بحرین اور کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اکتوبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کےمطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے باقی رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے اکتوبر میں 270 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں جی سی سی میں شامل ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 259 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں قطر ، اومان ،بحرین اور کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 9 فیصد کا اضافہ ہوا، ستمبر میں قطر ، اومان ،بحرین اور کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 248 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو اکتوبر میں بڑھ کر 270 ملین ڈالر ہو گیا۔
جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں قطر ، اومان ،بحرین اور کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے مجموعی طورپر 991 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.141 ارب ڈالر کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں سمندر پارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 2.463 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2.248 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
موسم
ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے
ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے دھند کی پیشگوئی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے .
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے البتہ صبح /رات کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور،حافظ آباد،نارووال،گوجرانوالہ، گجرات،جہلم، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ،رحیم یار خان اور گردونواح میں دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دُھند/ سموگ چھائے رہنے کی توقع کی گئی ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ۔
پاکستان
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم نے اپنے دورہء سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی، دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
اس دوران وزیرِ اعظم کی ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودیہ تعلقات کے مزید فروغ اور ان میں بڑی تبدیلی لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
پاکستان
سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 5 خوارج ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو خوارج زخمی بھی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے کسی دوسرے خوارج کے خاتمے کےلیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی