جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب پر10لاکھ کا جرمانہ کر دیا

سپریم کورٹ نے 9 مرلہ زمین کے مالک کو بغیر معاوضہ ادائیگی روڈ بنانے پر پنجاب حکومت کو جرمانہ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب پر10لاکھ کا جرمانہ کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ نے 9 مرلہ زمین پر مالک کو بغیر معاوضہ ادائیگی روڈ بنانے پر حکومت پنجاب پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بلیغ الزماں پر فضول مقدمہ بازی کرنے پر اظہار برہمی کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ سرکار نے کسی کی زمین پر بغیر اجازت اور معاوضہ سڑک کیسے بنائی؟  درخواست گزار نے سرکار کو زمین گفٹ نہیں کی اور نہ ہی سرکار نے قانون کے مطابق زمین حاصل کی، ایسے فضول مقدمے کی درخواست آپ نے سپریم کورٹ میں کیوں دائر کی؟

بعدازاں عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے زمین مالک کو معاوضے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکومت پنجاب کو 30 دن میں زمین کی موجودہ ریٹ کے مطابق رقم ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اپیلیٹ کورٹ اور ہائی کورٹ نے زمین مالک کے حق میں فیصلہ دیا تھا، جسے سپریم کورٹ نے برقرار رکھا، پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ میں لیاقت علی نامی شہری کی زمین پر 2007 میں روڈ بنایا تھا۔

تجارت

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

فی تولہ نرخ میں ایک ہزار روپے کی کمی سے سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں  سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قمیت میں کمی ہو گئی۔

ملک بھر میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار روپے کم ہو گئے، جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اس کے برعکس دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے تک پہنچ گیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت کوئی ردو بدل نہیں ہوا، فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخوں میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس سونا 2498 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر

خارجی روح اللہ نے اپنی ویڈیو میں خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے خود بھی دس روز تک خودکش بمبار بننے کی تربیت حاصل کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر

اسلام آباد:پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق مزید ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے ہیں۔ 

افغان عبوری حکومت کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کی پشت پناہی سے عالمی اور بالخصوص خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

افغان عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغان سرزمین عالمی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن گئی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی جڑیں افغانستان میں ملتی ہیں۔ افغان حکومت کو بارہا اس مسئلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ 

حالیہ طور پر خارجی خود کش بمبار روح اللہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد افغانستان میں موجود خوارج کی پشت پناہی کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔

خارجی روح اللہ نے اپنی ویڈیو میں خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے خود بھی دس روز تک خودکش بمبار بننے کی تربیت حاصل کی ہے۔ 

اس نے مزید بتایا کہ صبغت اللہ، فاروق اور ذاکر نامی افراد خودکش حملوں کی تربیت دیتے ہیں۔ امان اللہ نامی شخص نے اسے بارڈر پار کرایا جہاں سجاد نامی شخص نے سلیمان سے ملوایا۔ سلیمان نے اسے ایک ٹرک پر سوار کیا، لیکن اسے سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سردار اختر مینگل کا  قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں آج قومی اسمبلی سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ میں ریاست، صدر، وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں عزت سے بات کرنا سیکھایا، ملک میں حکومت نام کی رہ گئی ہے۔ بلوچستان کے معاملے پر لوگوں کو دلچسپی نہیں ہے۔

سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اخترمینگل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگالوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، اب کسی ادارے پر یقین نہیں رہا۔ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے کہ پکوڑوں کی دکان لگا لوں۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل این اے256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll