بھارتی اداکارہ ڈیزی شاہ نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دینے پر خود پر تنقید کرنے والے مداح کو کھری کھری سنا دیں۔

عیدالفطر کے موقع پر جہاں دیگر بالی وڈ شخصیات نے اس تہوار پر مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں اداکارہ ڈیزی شاہ نے بھی دو خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور اس پر دعائیہ کلمات بطور کیپشن لکھے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی یہ پوسٹ بھارتی شہری کوشک دتا رائے کو انتہائی ناگوار گزری، انہوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا 'تمہیں اپنے مذہب پر دیہان دینا چاہئے'۔
ڈیزی نے جواب میں کوشک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا 'میرے والدین نے مجھے ہر دھرم (مذہب) کی عزت کرنا سکھایا ہے، شاید آپ سیکھنا بھول گئے ہوں گے اپنے بچپن میں'۔
اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے کہا 'کریپا (برائے مہربانی) اپنی گھٹیا سوچ کا گیان (سبق) کہیں اور جا کے بانٹیے'۔
ڈیزی کے اس کمنٹ کو متعدد صارفین نے لائک کیا جب کہ تنقید کرنے والے مداح کو لاجواب کرنے پر سراہا۔
واضح رہے بالی وڈ کی معروف شخصیات نے عیدالفطر کی مبارکبادیں دیں جن میں معروف اداکار سنجے دت، شاہد کپور، اداکارہ ایشا کوپیکر، جیکلین فرنینڈس، کترینہ کیف، شلپا شیٹی اور گلوکارہ نیہا ککڑ سمیت دیگر شامل ہیں۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 9 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 8 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 13 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 9 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 گھنٹے قبل









