جی این این سوشل

تجارت

امریکی ڈالر کی قیمت میں آج بھی اضافہ

انٹربینک میں ڈالر 288 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی ڈالر کی قیمت میں آج بھی اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 288 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب مارکیٹ کھلتے ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 263 پوائٹنس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 56 ہزار 260 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجارت

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی

سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آگئی۔

 مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1457 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 340  روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں 17ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا2633 ڈالر پر آگیا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا  فیصلہ ،مگر کیوں؟

 ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کےباوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا446 یوٹیلیٹی اسٹورز  بند کرنے کا  فیصلہ ،مگر کیوں؟

وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں قائم 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے  کے حوالے سے بھی غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم ہونے سے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا گیا ہے جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی بند کرنے کا پلان ہے۔

 ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کےباوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، ان کا مزید کہنا ہے کہ جن اسٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بند کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورزبندش کی زد میں آئے ہیں۔

واضح رہے  کہ اس سال اگست میں وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند کردی تھی، وفاقی حکومت چینی، آٹا اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دے رہی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیا، تھائی لینڈ میں  سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک

تھائی لینڈ حکومت  کی جانب سے  6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا، تھائی لینڈ میں  سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک

ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں  ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد حادثات سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے مملاک  ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے   دونوں ممالک سیلابی صورتحال کا سامنا  کر رہے  ہے۔

سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر  مجبور ہیں اور حادثات میں اب تک  19 افراد  ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی  میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں اب تک ایک لاکھ 22 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جب کہ تھائی لینڈ میں بھی 13 ہزار افراد اپنے علاقے چھوڑ کر کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب تھائی لینڈ حکومت  کی جانب سے  6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور 5 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll