بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق 13 ویں مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان (کل) بدھ کو کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے روڈ ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائر ہوں گے ،تھرڈ امپائر ویسٹ انڈیز کے جوئل ولسن ہوں گے ،جنوبی افریقا کے ایڈرین ہولڈ سٹاک چوتھے امپائر ہوں گے جبکہ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔
اسی طرح آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے میگا ایونٹ کے 16 نومبر کو کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے رچرڈ کیٹلبرو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے نتن مینن فیلڈ امپائر ہوں گے ، نیوزی لینڈ کے کرس گفانے تھرڈ اور برطانوی مائیکل گف فورتھ امپائر ہوں گے۔
بھارت کے جاواگل سری ناتھ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میچ میں میچ ریفری ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 16 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 16 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 19 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 17 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل







