Advertisement

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سرنگ گرنے سے 40 مزدور دب گئے

یہ واقعہ اتوار کے روز لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے پیش آیا جس دوران مزدور سرنگ کی تعمیر کیلئے کام کررہے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 14th 2023, 7:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سرنگ گرنے سے 40 مزدور دب گئے

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ گرنے سے 40 مزدور دب گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے پیش آیا جس دوران مزدور سرنگ کی تعمیر کیلئے کام کررہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں بہت سی عبادت گاہیں ایسی ہیں جہاں زائرین کا رش لگا رہتا ہے اسی وجہ سے زائرین کی سہولت کیلئے حکومت کی جانب سے سرنگ سے سڑک نکالنے کا پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پہنچ گئیں۔

Advertisement
Advertisement