چھ گیندوں پرچھ وکٹیں ، آسٹریلین کرکٹ کلب کے کپتان گیرتھ مورگن نےمخالف ٹیم سے یقینی فتح چھین لی
یہ پہلا موقع نہیں جب مورگن نے ایسی شاندار بولنگ کی ہو


میلبورن: کرکٹ کی دنیا میں انہونیاں کوئی نئی بات نہیں اور ایسی ہی ایک انہونی آسٹریلیا کے کلب کرکٹ کے ایک میچ میں ہوئی۔
گولڈ کوسٹ کے پریمیئر لیگ ڈویژن تھری میں سرفرز پیراڈائز کلب کی ٹیم نے مڈگیرابا کے خلاف فتح لگ بھگ مٹھی میں کر لی تھی اور 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انھیں آخری اوور میں صرف پانچ رنز کی ضرورت تھی جبکہ ان کی 6 وکٹیں بھی باقی تھیں۔ لیکن مڈگیرابا کے کپتان گیرتھ مورگن نے چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کر کے نہ صرف جیت حاصل کی بلکہ سب کو حیرت میں بھی ڈال دیا۔
میچ میں کامیابی کے بعد مورگن نے کہا کہ امپائر نے آخری اوور کے آغاز میں مجھ سے کہا کہ میچ جیتنے کے لیے مجھے ہیٹ ٹرک کرنی پڑے گی لیکن جب یہ ہو گیا تو وہ میری طرف دیکھتے ہی رہ گئے۔
گیرتھ مورگن کہتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ ہیٹ ٹرک کے بعد میں نے سوچا تھا کہ اب یہ میچ نہیں ہارنا چاہیے ۔ پھر یہ ناممکن ممکن بن گیا۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے آخری گیند پر حریف ٹیم کے کھلاڑی کو کلین بولڈ کیا اور سٹمپس کو پیچھے جاتے دیکھا تو مجھے یقین نہیں آیا، میں نے ایسا کچھ کبھی نہیں دیکھا تھا۔ لیکن یہ پہلا موقع نہیں جب مورگن نے ایسی شاندار بولنگ کی ہو۔
کلب کے فیس بک پیج پر مورگن کے والد نے لکھا کہ ’مورگن نے ایک بار ایک اوور میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن وہ چھ وکٹیں حاصل نہیں کر سکے تھے کیونکہ اوور کے آغاز میں مخالف ٹیم کی صرف پانچ وکٹیں ہی باقی تھیں۔

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 10 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 8 گھنٹے قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 10 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 9 گھنٹے قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 8 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 10 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل