ہیومین نامی ٹیک کمپنی کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی اے آئی پن لانچ کردی گئی


ہیومین نامی ٹیک کمپنی کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی اے آئی پن لانچ کردی گئی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ مشہور ٹیک مصنوعات میں سے ایک ہے۔ ہیومین امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے دو سابق ملازمین عمران چوہدری اور ان کی اہلیہ کی جانب سے اسٹارٹ اپ ہے جو پانچ سال قبل لانچ کیا گیا تھا۔
عمران چوہدری ایک برطانوی نژاد امریکی ڈیزائنر ہیں جنہوں نے آئی فون کے لیے یوزر انٹرفیس اور انٹریکشن ڈیزائن بنائے تھے، ایپل میں 1995 سے 2017 تک وہ میک، آئی پوڈ، آئی فون، آئی پیڈ، ایپل ٹی وی، ایپل واچ، ایئر پوڈز، اور ہوم پوڈ سمیت دیگر مصنوعات کے ڈیزائنر تھے۔ ہیومین کے صدر عمران چوہدری اور ان کی اہلیہ گزشتہ کچھ عرصے سے مصنوعی ذہانت پر مبنی منفرد ڈیوائس اے آئی پن کی تیار کرنے میں مصروف تھے، بظاہر نظر آنے والی یہ چھوٹی سی ڈیوائس کئی بڑے بڑے کام سرانجام دے سکتی ہے۔
This is the Humane Ai Pin https://t.co/ytUSGF3y55 pic.twitter.com/Zrcoaf49u7
— Humane (@Humane) November 9, 2023
ٹیکنالوجی کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق اے آئی پن کا وزن تقریباً 34 گرام ہے اور اس میں 13 میگا پکسل کیمرہ بھی موجود ہے، جو بہترین کوالٹی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ریکارڈ کرسکتا ہے۔اے آئی پِن میں اسمارٹ فون کے تمام فیچرز موجود ہیں لیکن اس کا ڈیزائن اسمارٹ فون سے بہت مختلف ہے، اے آئی پن کے ذریعے آپ کال کر سکتے ہیں، پیغام بھیج سکتے ہیں اور وائس کنٹرول کے ذریعے دنیا بھر کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ڈیوائس کا زیادہ تر کام بات چیت کے ذریعے ہے، یعنی آپ اس ڈیوائس سے تمام معلومات گفتگو کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں البتہ اس ڈیوائس میں لیزر ڈسپلے بھی موجود ہے، جو آپ کے ہاتھ کی ہتھیلی کو منی اسکرین میں تبدیل کرسکتا ہے۔
یہ اے آئی پن وائس اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہے، اس ڈیوائس پر ایسا سافٹ ویئر نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے اس ڈیوائس کو آپ اپنے لباس کے کسی بھی جگہ لگاسکتے ہیں اور باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔
عمران چوہدری نے جاری ویڈیو میں کہا کہ ’ڈیوائس کو لباس پر لگانے کے بعد یہ اے آئی پن آپ کو ہر وقت ریکارڈ نہیں کرے گی اور نہ ہی آپ کی باتیں سنے گی بلکہ یہ ڈیوائس اس وقت تک کوئی کام نہیں کرے گی جب تک آپ اسے کوئی اشارہ نہ دیں۔انہوں نے بتایا کہ جب آپ ڈیوائس سے بات کریں گے، اسے ہاتھ لگائیں گے یا ہاتھ کے ذریعے کوئی اشارہ دیں گے یا پھر لیزر انک ڈسپلے کے ذریعے اشارہ دیں گے تو صرف اسی وقت یہ ڈیوائس کام کرسکتی ہے اور آپ کے سوال کا جواب دے سکتی ہے۔
اس ڈیوائس کی تعارفی قیمت 699 ڈالرز ہے، جبکہ اس کے علاوہ اس کی سبسکرپشن کے لیے اضافی 24 ڈالرز ادا کرنے ہوں گے۔

راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
- 8 hours ago

پاکستان ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارتی جیلوں سے 3 پاکستانی شہری رہا
- 6 hours ago

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد
- 9 hours ago

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا
- 9 hours ago

پاکستان 27-2026 کیلئے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین منتخب
- 4 hours ago

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی
- 8 hours ago

سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے وزیراعلیٰ بنا ہے، عظمیٰ بخاری
- 5 hours ago

حزب اللہ کا اسرائیل سے سنئیر کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- 9 hours ago

اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 7 hours ago

لالی وڈ سپر سٹار ماہرہ خان کی شوہر کے ہمراہ فلم ’’ نیلو فر‘‘ کے پریمیئر میں انٹری
- 6 hours ago

ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 9 hours ago












