انہوں نے حال ہی میں منعقدہ مشترکہ عرب اسلامی سربراہی غیر معمولی اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی حمایت کا اعادہ کیا


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی اہلیہ خاتون اول بیگم سعدیہ رحمت اللہ نے غزہ میں محصور فلسطینی خواتین اور بچوںسمیت شہریوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
بدھ کو استنبول میں پاکستانی سفارتخانہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترکیہ کی خاتون اول ایمن اردوان کی دعوت پر خاتون اول بیگم سعدیہ رحمت اللہ نے فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یہاں منعقدہ یونائیٹڈ فار پیس سمٹ میں شرکت کی۔بیگم سعدیہ رحمت اللہ نے اپنے خطاب میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں اس وقت محصور خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ اور اندھا دھند طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی طرف سے غیر انسانی جبر اور ظلم ایک جنگی جرم ہے اور عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لئے پاکستان کی ترجیحات پر زور دیا تاکہ غزہ کے لوگوں تک خوراک اور ادویات بغیر کسی تاخیر کے پہنچ سکیں ۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے عالمی قانون ، او آئی سی اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق منصفانہ، جامع اور دیرپا حل پر زور دیا۔
انہوں نے حال ہی میں منعقدہ مشترکہ عرب اسلامی سربراہی غیر معمولی اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی حمایت کا اعادہ کیا۔ غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فلسطینیوں کے لئے امدادی کھیپ بھیجی ہیں اور غزہ کے لئے ایک بلا روک ٹوک اور غیر مشروط انسانی راہداری کے قیام کے لئے مزید امداد بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ بیگم سعدیہ رحمت اللہ نے ترک خاتون اول ایمن اردوان کا غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی مخدوش صورتحال پر بات چیت کے لئے اجلاس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 5 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 5 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 5 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 5 گھنٹے قبل