کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا کہنا ہے کہ متوقع ہیٹ ویو اور سمندری طوفان کی آمد کے پیش نظرایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا کہنا ہے کہ متوقع ہیٹ ویو اور سمندری طوفان کی آمد کے پیش نظرایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنایا جائے، فائر بریگیڈ، ریسکیو یونٹ، سٹی وارڈنز، محکمہ باغات، اور میونسپل سروس میں بھی 20 مئی تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ شہری ہیٹ ویو اور متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اگلے تین دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، شہری ان دنوں میں گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ متوقع سمندری طوفان کے باعث تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے باعث چھتیں اڑنے، سائن بورڈ گرنے، کچی تعمیرات کے منہدم ہونے کے امکانات ہیں،ہیٹ ویو کے دنوں میں پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے، دھوپ سے بچا جائے اورمتاثر ہو نے کی صورت میں فوری ہسپتال سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ بحیرہ عرب کےجنوب مشرقی میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر گیا ہے، طوفان سے فی الحال پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور اس کا رخ بھارتی گجرات اور اس سے ملحقہ علاقوں کی جانب ہے۔
بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا
بحیرہ عرب میں ہونے والی سرکیولیشن کے باعث سمندر طغیانی کی سی کیفیت رہ سکتی ہے۔ ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ واضح ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے، ہوا کا واضح کم دباؤ کراچی کے جنوب مشرق سے 1650کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ آج دیر رات ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
راپیکل سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام تائو تے ( tauktae) رکھا جائے گا، یہ نام میانمار کا تجویز کردہ ہے، سمندری طوفان سے فی الحال پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہ سکتی ہے، مئی سے ستمبر کے دوران سمندر میں ہائی ٹائیڈ اور لو ٹائیڈ ہوتی ہیں، ہائی ٹائیڈ 3فٹ تک جاتی ہے، سمندری طوفان کے باعث لہریں 3فٹ سے زائد جاسکتی ہیں اس وجہ سے سندھ کے ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔

ایشیا کپ 2025: پاکستان کے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی بیٹنگ جاری
- 3 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 6 hours ago

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 3 hours ago

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 5 hours ago

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- an hour ago

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- an hour ago

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 2 hours ago

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 3 hours ago

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 5 hours ago

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 3 hours ago

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- an hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 5 hours ago