جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان اور بیلجیئم کی سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ

دوطرفہ سیاسی مشاورت کا ادارہ کثیر جہتی بات چیت کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور بیلجیئم کی  سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان اور بیلجیئم اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوستی اور باہمی مفاد کے بندھن کو مضبوط کرنے کے لئے مشترکہ اعلامیہ جو 26 نومبر 1947 کو جاری کیا گیا ،میں دونوں حکومتوں کے متعلقہ سفارتی مشنز کو قبول کرنے کے فیصلے کو شامل کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تاریخی فیصلے کے بعد دونوں ممالک نے 1948 میں سفارتی مشن کھولے۔ بیان کے مطابق یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ 75 سال پہلے بیان کئے گئے اہداف نے دوستی کے مضبوط بندھن کی راہ ہموار کی ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بلندی کی رفتار عوامی روابط اور قیادت کی سطح پر متواتر اعلیٰ سطحی رابطوں میں گہرائی سے جڑی ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق دوطرفہ سیاسی مشاورت کا ادارہ کثیر جہتی بات چیت کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے جو اس دیرینہ باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارت نے باہمی فائدے کے لئے مسلسل ترقی کی ہے، دوطرفہ تعلقات کی گہرائی میں قدرتی آفات کو کم کرنے کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسی ضرورت کے اوقات میں اظہار یکجہتی اور مدد کا جذبہ شامل ہے۔

بیان کے مطابق بیلجیئم اور پاکستان کے درمیان تعلقات مستقبل کے حوالے سے ہیں کیونکہ دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز جیسے پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت جمہوریت اور انسانی حقوق جیسی بنیادی اقدار سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب جبکہ ہم سفارتی تعلقات کے 75 سال کا جشن منا رہے ہیں، ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر دنیا کی تشکیل کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

تجارت

سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کی کمی!

مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم ہو کر 261500 روپے فی تولہ ہو گئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کی کمی!

کراچی : مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم ہو کر 261500 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1714 روپے کم ہو کر 224194 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کی کمی سے 2497ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کم ہو کر 2850 روپے فی تولہ ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کم ہو کر 2443.41 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کچے میں آپریشن : صدر مملکت نے وزیر داخلہ سندھ کو طلب کرلیا

وزیر داخلہ سندھ کراچی میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے میں آپریشن : صدر مملکت  نے وزیر داخلہ سندھ کو طلب کرلیا

کراچی: کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ہونے والے آپریشن پر صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ سندھ کو طلب کرلیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا ہے، ضیاء لنجار صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان پر بریفنگ دیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ کراچی میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے جب کہ کچے میں ڈاکوں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ضیاء لنجار صدر مملکت کو صوبے میں قانون سازی سے بھی آگاہ کریں گے، صدر زرداری کراچی میں صوبے کے امن و امان پر اجلاس کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پا کستان اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پا کستان  اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

پی ایس او کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہےاور مجموعی واجبات 781 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔  

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی ایس او کے مختلف سیکٹر پر مجموعی واجبات 781 ارب روپے پر پہنچ گئے، جبکہ درآمدی آر ایل این جی کا بل سب سے بڑا چینلج ہے، جو کہ 506 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں، اس کے علاوہ پاور سیکٹر پر واجبات 186 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو 28 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں، جبکہ ایک ماہ میں پی ایس او کو واجبات میں سے صرف 10 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll