جی این این سوشل

صحت

شیخ زید ہسپتال میں دمہ کے عالمی دن پر آگاہی واک کا اہتمام

واک کا مقصد عوام میں سانس کی نالیوں سے پیدا ہونے والے امراض کو اجاگر کرتے ہوئے احتیاط برتنے کے لئے شعور بیدار کرنا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شیخ زید ہسپتال میں  دمہ کے عالمی دن پر آگاہی واک کا اہتمام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شیخ زید ہسپتال میں دائمی دمہ کے عالمی دن ( سی او پی ڈی ) کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جسکا کا مقصد عوام میں سانس کی نالیوں سے پیدا ہونے والے امراض کو اجاگر کرتے ہوئے احتیاط برتنے کے لئے شعور بیدار کرنا ہے ۔

پرنسپل شیخ زيد میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان ڈاکٹر محمّد سلیم لغاری ، آگہی واک میں شیخ زيد ہسپتال میں تعینات پامونلوجی ڈیپارٹمنٹ و دیگر ڈاکٹرز کثیر تعداد موجود تھے۔رحیم یار خان کے شیخ زايد ہسپتال میں شعبہ تپ دق و امراض سینہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عمران بشیر کی قیادت میں آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل شیخ زايد ہسپتال میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے سانس کی بیماریاں بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں اور پاکستان میں سموگ و فیکٹریوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کیمیکل سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو ر ہے ہیں جس کے لئے آج پوری دنیا میں اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے پروگرامز و سیمینارز کا انعقاد کیا جا ہے۔

 

موسم

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

مون سون کا نیا سپیل، صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم دلفریب بنا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور : ملک بھر میں مون سون کا نیا دور شروع ہو چکا ہے جس کے باعث صبح سویرے لاہور سمیت مختلف شہروں میں ہونے والی بارشوں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ تاہم شدید بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں مشکلات کا سامنا بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے علاقوں جیل روڈ پر 7، گلبرگ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لکشمی چوک میں 12، پانی والا تالاب میں 8 اور قرطبہ چوک میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو اور ریلوے سٹیشن کے اطراف میں خوب بادل برسے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ کو ان علاقوں میں پانی نکالنے کے لیے دوڑیں لگانی پڑگئیں۔

پنجاب کے شہروں صفدر آباد، سانگلہ ہل اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ہے۔ کلور کوٹ میں گرج چمک کیساتھ بارش نے رنگ جما دیا جبکہ چنیوٹ میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب گئے ہیں، جس نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نئے کرنسی نوٹوں کے آرٹ مقابلےمیں کامیاب امیدواروں کا اعلان

مقابلے کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے پانچ بینک نوٹوں کو خواتین نے ڈیزائن کیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے کرنسی نوٹوں کے آرٹ مقابلےمیں کامیاب امیدواروں کا اعلان

لاہور : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے منعقد ہونے والے آرٹ مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس مقابلے میں خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مقابلے کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے پانچ بینک نوٹوں کو خواتین نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کے علاوہ دس کامیاب ڈیزائنوں میں سے چھ ڈیزائن بھی خواتین نے بنائے۔ خاص طور پر 10، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نوٹوں کے لیے پہلے نمبر پر آنے والے ڈیزائن خواتین نے تخلیق کیے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے تمام شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والا 500 روپے کا نوٹ بھی ایک خاتون آرٹسٹ کی تخلیق ہے۔

زیادہ تر ڈیزائنرز نے اپنے ڈیزائنوں میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کو شامل کیا ہے۔ 

10 روپے کے نوٹ کی پہلی پوزیشن ڈاکٹر شیری عابدی نے حاصل کی جبکہ اسی کرنسی نوٹ کو ڈیزائن کرنے پر مرزا سفیان دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح 20 روپے کے نوٹ کی پہلی پوزیشن ہارون خان نے حاصل کی۔

50 روپے کے نوٹ کو سید فواد حسین نے بہترین ڈائزین کر کے پہلی پوزیشن لی جبکہ 500 روپے میں پہلی پوزیشن لینے والی ہادیہ حسن جبکہ دوسرے نمبر پر عینی زہرہ رہیں۔

نوٹوں کے مقابلے میں صرف ایک ڈیزائنر میمونہ افضل نے دو ڈیزائن میں کامیابی حاصل کی انہوں نے 100 اور 5000 روپے کی کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔5000 روپے کے نوٹ کی کیٹیگری میں دوسرا انعام کریم محمد کو دیا گیا ہے۔

اسی طرح مقابلوں میں نورین اسلم کے ہزار روپے کے نوٹ آرٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

میمونہ افضل واحد ڈیزائنر ہیں جنہوں نے دو کیٹیگریز میں پہلا انعام جیتا ہے۔

سٹیٹ بینک کی ایک ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے ثقافتی ورثے اور ترقی پسند سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ڈیزائنوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ ڈیزائن اب عالمی ماہرین کو بھیجے جائیں گے جو انہیں رہنمائی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے نئی کرنسی نوٹوں کی سیریز ڈیزائن کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا

عمر ایوب نے ایک مہینہ قبل بانی پی ٹی آئی کو اپنا استعفی بھجوایا تھا جو کہ منظور نہیں کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی  نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور کرلیا گیا، انھوں نے پانچ ستمبر کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور ہونے پر کہا کہ میں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کو بانی چیئرمین سے ملاقات میں میرا استعفی پہنچانے کا کہا تھا، میں بانی چیئرمین کا مشکور ہوں انہوں نے میرا استعفی منظور کر لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ عمر ایوب نے ایک مہینہ قبل بانی پی ٹی آئی کو اپنا استعفی بھجوایا تھا جو کہ منظور نہیں کیا گیا تھا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll