جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان غزہ کے مظلوم عوام کیلئے تمام ممکنہ امداد کی فراہمی جاری رکھے گا،طاہر اشرفی

مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے وزیراعظم کے خصوصی نمائندے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ کے مظلوم عوام کیلئے تمام ممکنہ امداد کی فراہمی جاری رکھے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان غزہ کے مظلوم عوام کیلئے تمام ممکنہ امداد کی فراہمی جاری رکھے گا،طاہر اشرفی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے وزیراعظم کے خصوصی نمائندے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ کے مظلوم عوام کیلئے تمام ممکنہ امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔

آج(جمعرات) کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوہوائی جہاز امدادی سامان لیکر پہلے ہی غزہ پہنچ چکے ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے جو پاکستان علماء کونسل کے سربراہ بھی ہیں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پرمسلط جنگ فوراً رکوانے کی ضرورت پر زوردیا ۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی فوری طورپر بند کی جائے اور اس کے جنگی جرائم کی فوری تحقیقات کی جائے۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا

عمر ایوب نے ایک مہینہ قبل بانی پی ٹی آئی کو اپنا استعفی بھجوایا تھا جو کہ منظور نہیں کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی  نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور کرلیا گیا، انھوں نے پانچ ستمبر کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور ہونے پر کہا کہ میں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کو بانی چیئرمین سے ملاقات میں میرا استعفی پہنچانے کا کہا تھا، میں بانی چیئرمین کا مشکور ہوں انہوں نے میرا استعفی منظور کر لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ عمر ایوب نے ایک مہینہ قبل بانی پی ٹی آئی کو اپنا استعفی بھجوایا تھا جو کہ منظور نہیں کیا گیا تھا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کیا،  اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نائب وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کے سامنے پی آئی اے کی پروازوں کا معاملہ اٹھا دیا

پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برطانیہ میں نئی لیبر حکومت کے بعد یہاں کا دورہ انتہائی ضروری تھا اور یہ دورہ انتہائی مصروف اور اہمیت کا حامل تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کے سامنے پی آئی اے کی پروازوں کا معاملہ اٹھا دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی بحالی کا معاملہ اٹھایا ہے، پروازوں کی بندش سے کمیونٹی کی پریشانی سے آگاہ ہوں، جلد بحالی متوقع ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برطانیہ میں نئی لیبر حکومت کے بعد یہاں کا دورہ انتہائی ضروری تھا اور یہ دورہ انتہائی مصروف اور اہمیت کا حامل تھا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، برطانیہ میں 17 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران برطانوی نائب وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں جس میں پی آئی اے کی بحالی کا معاملہ اٹھایا، اپنی برطانوی ہم منصب سے کہا کہ یہ پاکستانیوں کا اہم مسئلہ ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلی حکومت کے وزیر نے پی آئی اے سے متعلق اتنہائی غیر زمہ دارانہ بیان دیا جس سے صورتحال خراب ہوئی، پروازوں کی بحالی کے معاملے پر یورپی یونین سے بھی گفتگو جاری ہے۔

اسحاق  ڈار نے کہا کہ جب میں برطانیہ کے لیے سفر کررہا تھا توسفر کے  دوران ہی بھی بہت سے پاکستانی جہاز میں ساتھ بیٹھے تھے تو انہوں نے مجھ سے پی آئی اے کی بحالی کا معاملہ اٹھایا ، انہوں نے کہا کہ پروازوں کی بحالی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جارہی ہے جب کہ ہوابازی کے شعبے کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں، ہوابازی کے شعبے میں عالمی معایرات کی پاسداری کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پورپ میں پروزوں کی بحالی کے لیے یورپی ممالک اور برطانیہ سے الگ الگ مذاکرات کررہے ہیں، پروازوں کی بندش سے کمیونٹی کی پریشانی سے آگاہ ہوں، جلد بحالی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی 2020 کو یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll