گیس چوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران اب تک 506.10ملین روپے انڈر بلنگ پراسیس میں ہے جبکہ گیس چوروں کو 198.82ملین روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں


لاہور میں گیس چوری کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈائون جاری ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سوئی نادرن کمپنی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو سردیوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کمپنی کی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں مزید کہا کہ سوئی گیس ایک قدرتی نعمت ہے ،صارفین بلا ضرورت سوئی گیس کے استعمال سے گریز کریں۔انہوں نے بتایا کہ گیس چوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران اب تک 506.10ملین روپے انڈر بلنگ پراسیس میں ہے جبکہ گیس چوروں کو 198.82ملین روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گیس چوروں کے خلاف 240مقدمات درج کروائے گئے ہیں اور 11افراد کو گیس چوری میں ملوث ہونے پر گرفتار کروایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ سو سے زائد کمرشل میٹر ز کو نان بلنگ اور ٹمپرنگ کے علاوہ بوگس میٹر بھی منقطع کئے گئے ہیں،اسی طرح ہزاروں صارفین کے خلاف گیس کی چوری یا میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر کارروائی کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سوئی گیس چوری ،ٹمپرنگ ،جعلی میٹرز اور نان بلنگ پر 50ہزار سے زائد صارفین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا گیس کے نرخوں میں اضافہ اوگرا کا کام ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہورسمیت کے پی کے اور پنجاب میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر بے شمار کنکشن منقطع کئے ہیں۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل





