Advertisement
علاقائی

سیکرٹری آر ٹی اے کا مختلف بس اڈوں کا دورہ ، فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیاں بند کر دیں

ٹرانسپورٹ  ملکان و ڈرائیوز اپنی گاڑیوں کی ٹیوننگ اور انجن کا خیال رکھیں اور معیاری فیول استمعال کریں تاکہ گاڑیاں دھواں نہ چھوڑیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 17th 2023, 4:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکرٹری آر ٹی اے کا مختلف بس اڈوں کا دورہ ، فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیاں بند کر دیں

سیکرٹری آرٹی اے ثناء اللہ ریاض نے مختلف بس اور ویگن اڈوں کا دورہ کیااور گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کا بھی معائنہ کیا۔

سیکرٹری آرٹی ثناء اللہ ریاض نے کہا کہ کسی کو فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں ہے۔

دھواں چھوڑنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پر نہیں آنے دیا جائے گا۔اور ان کے خلاف ایف آئی آرز اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ٹرانسپورٹ  ملکان،ڈرائیوز اپنی گاڑیوں کی ٹیوننگ اور انجن کا خیال رکھیں اور معیاری فیول استمعال کریں تاکہ گاڑیاں دھواں نہ چھوڑیں۔ سیکرٹری آرٹی ثناء اللہ ریاض نے کہا کہ شہریوں کی صحت اور ان کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

سیکرٹری آرٹی ثناء اللہ ریاض نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سموگ کے خاتمے کیلئے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں موٹر وے پر گاڑیوں کے ایکسیڈنٹ ہوئے جس میں متعدد افراد جاں بحق بھی ہوئے ۔

Advertisement