Advertisement
پاکستان

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی مالدیپ کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے مالے پہنچ گئے

مالدیپ کے نامزد وزیر خارجہ نے مالے پہنچنے پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا استقبال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 17th 2023, 3:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی مالدیپ کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے مالے پہنچ گئے

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی مالدیپ کے صدر کی حلف برداری میں شرکت کیلئے مالے پہنچ گئے۔

مالدیپ کے نامزد وزیر خارجہ نے مالے پہنچنے پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات آج جمعہ کو مالے میں مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی تقریب حلف برداری میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وہ وزیراعظم کی ہدایت پر مالدیپ کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات دیگر عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Advertisement