Advertisement

اے ٹی پی فائنلز ، نوویک جوکووچ اور جینک سنر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

فتح سے سربین سٹار نوویک جوکووچ کو بھی سیمی فائنل میں پہنچنے میں مدد ملی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 17th 2023, 3:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اے ٹی پی فائنلز ، نوویک جوکووچ اور جینک سنر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

روم: سربیا کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ اور اٹلی کے نامور ٹینس سٹار جینک سنر اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

جینک سنر اے ٹی پی فائنلز میں اپنے بہترین کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے ڈنمارک کے ہولگر رونے کو شکست دی، اس فتح کے ساتھ ہی وہ ٹاپ فور میں پہنچ گئے بلکہ ان کی اس فتح سے سربین سٹار نوویک جوکووچ کو بھی سیمی فائنل میں پہنچنے میں مدد ملی۔

اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن میں جاری ہیں۔ اے ٹی پی فائنلز کے گروپ گرین میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینش حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو 2-6، 7-5 اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

سربیا کے عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ جنہوں نے جمعرات کو ہیوبرٹ ہرکاز کو شکست دی تھی، کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے فتح درکار تھی۔نوویک جوکووچ ریکارڈ ساتویں اے ٹی پی فائنلز ٹائٹل کا تعاقب کر رہے ہیں، راؤنڈ رابن گروپ مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہے۔فورتھ سیڈ ڈ جینک سنرسیمی فائنل کوالیفائی کرنے کے لئے ڈنمارک کے ہولگر رونے کو شکست دینا ضروری تھا ،

Advertisement