جی این این سوشل

دنیا

یو اے ای: دبئی سمیت مختلف شہروں میں شدید بارش سے سڑکوں پر سیلابی صورتحال

دبئی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ابوظبی اور فجیرہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یو اے ای: دبئی سمیت مختلف شہروں میں شدید بارش  سے سڑکوں پر سیلابی صورتحال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر


 
متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ابوظبی اور فجیرہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے یلو اور اورنج ویدر الرٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ آج مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

پاکستان

معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

اطہر وقار عظیم نے پسماندگان میں ایک بیٹا چھوڑا ہے، ان کی خدمات اور شوبز کی دنیا میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار عظیم کا 76 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا، ان کی تدفین منگل کو کراچی میں کی جائے گی۔

میڈیا کے مطابق معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار عظیم نے کئی سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم کے انٹرویوز پروڈیوس کیے، انہوں نے متعدد شوبز شخصیات کے انٹرویز بھی ترتیب دیے۔

بھارت کے خلاف شارجہ میں تاریخی کرکٹ میچ کی کوریج کی، ورلڈکپ کرکٹ 1987 سمیت ہاکی اور اسکواش کے متعدد کھیلوں کے ایونٹس کی کوریج کی ، اطہر وقار عظیم ہم نیٹ ورک کے بانی اراکین میں شامل تھے، وہ ہم ٹی وی ، ہم مصالحہ اور ہم نیوز سمیت دیگر چینلز کی لانچنگ ٹیم میں شامل تھے جب کہ اطہر وقار عظیم پی ٹی وی میں ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز اور جنرل مینیجر کراچی سینٹر بھی رہے۔

اطہر وقار عظیم نے پسماندگان میں ایک بیٹا چھوڑا ہے، ان کی خدمات اور شوبز کی دنیا میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اطہر وقار عظیم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا، 50 سال پر محیط اطہر وقار عظیم کا پیشہ ورانہ کیریئر آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے پی ٹی وی نیوز کے سابق ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز اطہر وقار عظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطہر وقار عظیم کی پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عارف علوی کی سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصاویر شیئر کرنے پر معذرت

سوشل میڈیا پر میں نے اپنی 2 پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں ہیں، یہ تصاویر ماضی کے مواقع کی تھیں اور میں اپنی غلطی پر معذرت کرتا ہوں، سابق صدر مملکت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عارف علوی کی  سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصاویر  شیئر کرنے پر معذرت

سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصویریں شیئر کرنے پر معذرت کر لی۔

سابق صدر مملکت نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے جلسے کی پرانی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم اپنی غلطی کا ادراک ہونے پر عارف علوی نے ناصرف وہ تصاویر ڈیلیٹ کیں بلکہ اس حوالے سے پوسٹ کر کے معافی بھی مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میں نے اپنی 2 پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں ہیں، یہ تصاویر ماضی کے مواقع کی تھیں اور میں اپنی غلطی پر معذرت کرتا ہوں، سوشل میڈیا اتنا بڑا ہے کہ صرف غلطی کی اصلاح ہی اسے قانو کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر نے 14 اگست کی ریلی کی ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے آج اسلام آباد جلسے کے لیے جانے والا پی ٹی آئی کا  قافلہ قرار دیا تھا۔ 

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی سابق صدر کی جانب سے پرانی ویڈیو شیئر کرنے کی نشاندہی کی تھی۔

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  انہیں پروپیگنڈا کرنے کےلیے  فیک ویڈیو کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، عارف علوی نے 14اگست کی پرانی ویڈیو شیئر کی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس حوالے سے بڑے جلسے کے انعقاد کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جنگ ستمبر 1965 کا 8 واں روز، 36گھنٹوں میں بھارتی فضائیہ کے 70 سے زائد طیارے تباہ

پاکستان نیوی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گھنٹے کے آپریشن کے بعددوار کا مضبوط بحری اڈہ اور ریڈار سٹیشن راکھ کا ڈھیر بنا دئیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنگ ستمبر 1965 کا 8 واں روز، 36گھنٹوں میں بھارتی فضائیہ کے 70 سے زائد طیارے تباہ

جنگ ستمبر 1965 کا 8 واں روز۔ بھارتی فضائیہ نے سخت مایوسی کے عالم میں پاکستان کی غیر فوجی تنصیبات پر حملہ کر دیا۔

وزیر آباد، چنیوٹ اور سرگودھا کی شہری آبادی کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ کے ہسپتال اور ضلعی عدالتیں بھارتی فضائیہ کے نشانے پر تھیں۔

پاک فوج نے بروقت مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں سے مار بھگایا

پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک سیالکوٹ کے علاقے میں ناکارہ بنا دئیے،  پاک فوج نےبڑی تعداد میں بھارتی فوجی سازو سامان قبضہ میں لے لیا۔

بھارت کو پاک فوج کے ہاتھوں بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا جبکہ سری نگر اور کارگل کے درمیان 3 میل لمبی سڑک تباہ کردی گئی۔

پاکستان نیوی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گھنٹے کے آپریشن کے بعددوار کا مضبوط بحری اڈہ اور ریڈار سٹیشن راکھ کا ڈھیر بنا دئیے۔

پاک فضائیہ کا  ہلواڑہ کے مقام پر بھارتی فضائیہ کے اڈوں پر زبردست حملہ، 36گھنٹوں میں بھارتی فضائیہ کے 70 سے زائد طیارے تباہ کردئیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll