جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

خبروں تک رسائی کےلئے سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں اضافہ

67 فیصد افرادخبروں تک رسائی کیلئے نیوز ویب سائٹس یا ایپس کا استعمال کرتے ہیں، سروے رپورٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خبروں تک رسائی کےلئے سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق کے مطابق نسبتاً نئی ایپ آن لائن خبروں کے حصول کا تیزی سے ذریعہ بنتی جارہی ہے۔ صرف پچھلے تین سالوں میں ٹِک ٹاک سے باقاعدگی سے خبریں حاصل کرنے والے امریکی بالغوں میں چار گنا سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹِک ٹاک کے امریکی بالغ صارفین میں سے اس سال 43 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے ایپ کو خبروں کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو کہ پچھلے سال کے 33 فیصد کے مقابلے میں تیس فیصد کا بہت بڑا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

یہ نئی ایپ اب فیس بک کو بھی مقابلے کی ٹکر دے رہی ہے۔ ٹِک ٹوک صارفین کو اب اس ایپ سے سے خبریں حاصل ہونے کا اتنا ہی امکان ہے جتنا کہ فیس بک کے صارفین اپنی ایپ سے خبریں حاصل کرتے ہیں۔ تاہم، ٹِک ٹاک کے صارفین ایکس جسے پہلے ٹویٹر کے نام سے پکارا جاتا تھا کے صارفین کے مقابلے میں ایپ سے خبریں حاصل کرنے میں ابھی پیچھے ہے۔

پیو ریسیرچ کی طرف سے 25 ستمبر سے یکم اکتوبر 2023 تک کیے گئے 8,842 امریکی بالغوں کے سروے کی بنیاد پر خبروں کے استعمال کے بارے میں پتا چلا کہ 67 فیصد افراد اس مقصد کیلئے نیوز ویب سائٹس یا ایپس کا استعمال کرتے ہیں۔

فیس بک ابھی بھی مجموعی طور پر خبروں کے لیے سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ سروے میں 30 فیصد امریکی کہتے ہیں کہ وہ فیس بک سے خبروں تک رسائی حاصل کرتے ہیں، 26 فیصد اس کام کے لیے یو ٹیوب کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ 16فیصد کے ساتھ انسٹاگرام اور 14فیصد کے ساتھ ٹِک ٹوک خبروں کے حصول کا مقبول ذریعہ ہے۔

دنیا بھر کی اہم مارکیٹوں میں ریگولیٹری دباؤ کا سامنا کرنے والی فیس بک کی مالک میٹا (Meta) کی حالیہ برسوں میں اپنے پلیٹ فارمز پر خبروں اور دیگر شہری مواد کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی کوششوں کے باوجود فیس بک پر ابھی بھی خبروں کی کشش برقرار ہے۔

پیو ریسیرچ کے سروے کے مطابق نیکسٹ ڈور، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر باقاعدہ خبروں کے صارفین زیادہ تر خواتین ہیں، جب کہ لنکڈ ان، ایکس، ریڈاٹ اور الفابیٹ کی ملکیت والے یو ٹیوب پر باقاعدہ خبریں حاصل کرنے والے زیادہ تر مرد ہیں۔

علاقائی

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے، ترجمان سوئی سدرن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں کل 28 جولائی کو صبح پانچ بجے سے لے کر اگلے روز صبح پانچ بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس حوالے سے ایک شیڈول جاری کیا ہے۔

سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق 31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔ اس سے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کا پریشر بہتر ہو جائے گا۔

پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کی عارضی بندش کی جائے گی جس سے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، منگھو پیر، قصبہ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے تمام سیکٹرز اور بلاکس متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا کے، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور ماڑی پور کے تمام بلاکس بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، جنجال گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی مکمل بند رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش

بل میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بھارت کی مدد کا وعدہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش

واشنگٹن : امریکی سینیٹ میں ریپبلکن رکن کی جانب سے پاکستان اور چین مخالف بل پیش کردیا گیا۔

امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بھارت کی مدد کا وعدہ کیا گیا۔

ریپبلکن سینیٹرمارکو روبیو کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں امریکا پر بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان اور نیٹو جیسے اتحادیوں جیسا برتاؤ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

بل میں بھارت کے خلاف مبینہ اقدامات پر پاکستان کی امداد روکنے اور کانگریس کو آگاہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل میں نئی دہلی کے ساتھ واشنگٹن کے ’سٹریٹیجک سفارتی، اقتصادی اور فوجی تعلقات‘ میں اضافے کی تجویز بھی ہیش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بل منظور ہونے کی صورت میں پاکستان پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اسلام آباد اور واشنگٹن اپنے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے گرفتار

تلاشی کے دوران ان کی جرابوں سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالر اور چالیس ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے گرفتار

لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقایئر ہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے جدہ جا رہی تھیں۔ شک کی بنیاد پر کسٹمز حکام نے انہیں اور ان کے سامان کو تلاشی کے لیے روک لیا۔ تلاشی کے دوران ان کی جرابوں سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالر اور چالیس ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر کرنسی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے اعلیٰ افسران کو بھی اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ایئر ہوسٹس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll