Advertisement

سعودی عرب کی طرف سے غزہ متاثرین کے لیے 133 ملین ڈالر سے زائد امداد جمع

سعودی مہم نے غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں کے لیے 8 لاکھ عطیہ دہندگان عطیات جمع کی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 17 2023، 8:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب کی طرف سے غزہ متاثرین کے لیے 133 ملین ڈالر سے زائد امداد جمع

سعودی عرب نےغزہ متاثرین کے لیے مہم کے دوران 133 ملین ڈالر سے زائد امداد جمع کر لی۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی مہم نے غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں کے لیے 8 لاکھ عطیہ دہندگان سے 133 ملین ڈالر جمع کر لیے ہیں۔

ایس پی اے نے مزید کہا کہ اس اقدام کی سربراہی شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز (کے ایس ریلیف) نے کی تھی اور اس کا آغاز شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ فنڈز کا مقصد غزہ کو درپیش کئی انسانی مسائل کو حل کرنا ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے اس پٹی پر بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں 11 ہزار سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام نے جمعرات کو کہا کہ غزہ میں شہریوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے کیونکہ خوراک اور پانی عملاً ناپید ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائی کے آغاز اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ کرنے کے بعد سے خوراک، پانی، ایندھن اور دیگر سامان کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے۔

Advertisement