تشدد کی ان کارروائیوں کا مقصد فلسطینیوں کو بے گھر کرنا ہے، ترجمان وزارت خارجہ


فرانس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے کی جانے والی تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں دہشت گردی کی پالیسی قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس نے کہا ان کارروائیوں کا مقصد فلسطینیوں کو بے گھر کرنا ہے۔ فرانس نے اسرائیلی حکومت سے کہا کہ فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں کے تشدد سے بچایا جائے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لیجینڈرے نے یہ بھی کہا کہ فرانس کی طرف سے غزہ کے لیے بھیجی گئی 100 ٹن امداد میں سے تقریباً نصف غزہ کی پٹی میں پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا اسرائیل کو یہ فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے کہ مستقبل میں غزہ پر کون حکومت کرے گا۔ پٹی کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے۔
دریں اثنا فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کو فلسطین اسرائیل تنازع کو لبنان تک توسیع دینے سے خبردار کیا ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago





