چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص کے لیے اسکریننگ کی بہتر سہولتیں ضروری ہیں، بیگم صدر مملکت
میموگرام اور الٹرا سائونڈ کے ذریعے جلد تشخیص سے مریضوں کی اموات کی شرح میں 98 فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے، بیگم ثمینہ علوی


خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ہسپتالوں، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی پر زور دیا ہے کہ وہ میڈیکل کے نظام میں سکریننگ کی بہتر سہولیات پر کام کریں تاکہ خواتین میں چھاتی کے کینسر کا ابتدائی مراحل میں پتہ چل سکے۔
ایوان صدر میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میموگرام اور الٹرا سائونڈ کے ذریعے جلد تشخیص سے مریضوں کی اموات کی شرح میں 98 فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔ معروف انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں چھاتی کے کینسر کے خلاف طویل مدتی اور وسیع پیمانے پر مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تاکہ ملک میں ہر سال خواتین کی 40 ہزار اموات کی تشویشناک حد تک کی تعداد میں کمی کی جاسکے۔
بیگم ثمینہ علوی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایوان صدر کے پلیٹ فارم سے ان کی مسلسل مہم سے پہلے اور دوسرے مرحلے میں چھاتی کے سرطان کے کیسز کی رپورٹنگ کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ جلد تشخیص سے ملک میں ہزاروں خواتین کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم کے ایک حصے کے طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیلولر سروسز کے ذریعے اردو زبان میں 140 ملین ٹیکسٹ میسجز اور رنگ ٹونز بھیجے، جاری کردہ پیغامات میں عام لوگوں کے لیے چھاتی کے کینسر، اس کی علامات، خود معائنہ اور بروقت علاج کے بارے میں معلومات شامل تھیں۔
انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ماہانہ بنیادوں پر پانچ منٹ خود معائنہ کرنے کی مشق کریں اور کسی بھی غیرمعمولی صورتحال کا پتہ لگانے کے لیے فوری طور پر طبی مشورہ لیں۔ خاتون اول نے معروف انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب سے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لیے 31 دسمبر تک رعایتی میموگرامز اور الٹراسائونڈز کی سکریننگ کی سہولیات کی پیشکش کی تعریف کی اور کہا کہ دیگر ہسپتالوں کو بھی اس کی پیروی کرنی چاہئے۔ انہوں نے قومی اور مقامی میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ سال بھر مستقل بنیادوں پر اپنے پروگراموں کے ذریعے اس مہلک بیماری کو اجاگر کرتے رہیں۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago







