ٹیم 3 سے 9 دسمبر تک ڈیونیڈن اور کوئنس ٹاؤن میں تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی


لاہور: فاطمہ ثناء، عمائمہ سہیل اور شوال ذوالفقار کی پاکستان ویمن ٹیم میں واپسی کے بعد سلیم جعفر کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے اگلے ماہ کے آخر میں ہونے والے نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
ٹیم 3 سے 9 دسمبر تک ڈیونیڈن اور کوئنس ٹاؤن میں تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی، اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف کوئینس ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں 12 سے 18 دسمبر تک تین آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 ون ڈے میچز کھیلے گی۔
ارم جاوید جو رواں ماہ بنگلہ دیش کے دورے کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ تھیں ان کو اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا اور تجربہ کار عمائمہ سہیل حال ہی میں منعقد ہونے والے سہ فریقی T20 میں پاکستان اے کے لیے آل راؤنڈ کارکردگی کے بعد ٹیم میں شامل ہیں۔
18 سالہ شوال ذوالفقار جنہوں نے اس سال ستمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا سہ فریقی سیریز میں ایک نصف سنچری سمیت 106 رنز کے ساتھ بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست رہنے کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔
فاسٹ باؤلر فاطمہ ثناء جو انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف دو طرفہ سیریز سے باہر ہو گئی تھیں صحت یاب ہو گئی ہیں ۔
17 رکنی ٹیم 18 نومبر بروز ہفتہ کراچی میں جمع ہوگا اور کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں چار روزہ کیمپ لگائے گا۔ ٹیم 24 نومبر کو کراچی سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔
چیف سلیکٹر سلیم جعفر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہمارے بلے بازوں کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اسٹریٹجک تبدیلیاں کی ہیں۔ عمیمہ سہیل اور شوال ذوالفقار کی پاکستان اے کے لیے حال ہی میں مسلسل کارکردگی نے انہیں اسکواڈ میں ایک اچھی جگہ حاصل کی ہے۔

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 7 گھنٹے قبل

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 9 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 10 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 11 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 10 گھنٹے قبل