حکومت کا کام الیکشن کمیشن کی معاونت کرناہے ،حکومت غیر جانبدار رہے گی ،انوارلحق کاکڑ
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے اپنے فرض کو پورا کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتےہیں


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے اپنے فرض کو پورا کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت آئندہ عام انتخابات میں مکمل طور پر غیر جانبدار رہے گی، ملک کی معیشت اب مستحکم ہو چکی ہے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف کی سطح کا معاہدہ کیا ہے، او آئی سی کے حالیہ ہنگامی اجلاس میں فلسطین میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی حکمت کے ساتھ ایک مضبوط اور متفقہ پیغام دیا ہے جس پر جلد عمل درآمد ہوگا۔
جمعہ کو ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کسی مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں عام طور پر اپنے ووٹروں کو مختلف طریقوں سے اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور ایسے الزامات ان جماعتوں کا سیاسی بیانیہ ہو سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ ان کی کابینہ کے ایک رکن فواد حسن فواد کی کسی مخصوص سیاسی جماعت سے وابستگی ہے۔ وہ کابینہ کے بہترین رکن اور قابل سابق بیوروکریٹ ہیں، وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے باعث ہر حکمران جماعت کا پسندیدہ انتخاب بنتے تھے۔ فواد حسن فواد بھی نجکاری کے عمل میں اچھا کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ نگران حکومت کے خاتمے سے قبل یہ عمل مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی معاشی صورتحال بہتر بنانے کا ہدف حاصل کر لیا ہے جو نگراں حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ عدالتی نتائج پر منحصر ہے، اگر عدالتوں نے انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا تو نگراں حکومت عدالتی احکامات پر عمل کرنے کی پابند ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کسی بھی صورت میں کسی بھی گروپ کو ملک میں تشدد کی اجازت نہیں دے گی۔ غزہ اور مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے حالیہ ہنگامی اجلاس میں فلسطین میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی حکمت کے ساتھ ایک مضبوط اور متفقہ پیغام دیا ہے جس پر جلد عمل درآمد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ تو تنہا رہ سکتا ہے اور نہ ہی کسی ایک بلاک کا انتخاب کر سکتا ہے، فی الحال کسی بھی بلاک کو منتخب کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے بہت سے ممالک ہیں جن کا چین سے قریبی تعلق ہے اور امریکہ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 4 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 5 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 5 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 5 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 5 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 4 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 4 گھنٹے قبل