جی این این سوشل

علاقائی

کے ایم یو حکام نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا

کے ایم یو حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں پی ایم ڈی سی کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے ہر امیدوار کے لیے لازمی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کے ایم یو حکام نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ) امتحان پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بعد بیک وقت صو بے کے سات شہروں پشاور،مردان،ایبٹ آباد،سوات، چکدرہ، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 26نومبرکو منعقد ہو گا۔

کے ایم یو حکام کے مطابق پشاورکے چارسنٹرز اسلامیہ کالجیٹ گراؤنڈ پشاور، ہاسٹل نمبر 2گراؤنڈ پشاور یونیورسٹی، پاکستان فاریسٹ انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ پشاور یونیورسٹی پبلک سکول بلمقابل پشاور یونیورسٹی، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان،کے ایم یو آئی ایم ایس کوہاٹ، گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان، ایوب میڈیکل کالج ایبٹ اباد، یونیورسٹی آف ملاکنڈ چکدرہ اور یونیورسٹی آف سوات چارباغ شامل ہیں۔

کے ایم یو حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں پی ایم ڈی سی کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے ہر امیدوار کے لیے لازمی ہے کہ وہ کےا یم یو کی افیشل ویب سائٹ (www.cas.kmu.edu.pk) میں اپنا مکمل نام اورقومی شناختی کارڈ ، پاسپورٹ یا ب فارم نمبر داخل کرکے مورخہ 17نومبر سےاپنا ایڈمٹ کارڈ رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ لےسکتے ہیں ۔

کے ایم یو حکام کے مطابق امیدوارسیل فون، اسمارٹ ڈیجیٹل گھڑیاں، کیمرے، ہیڈ فون، بلوٹوتھ، قلم، پنسل، کلپ بورڈ، ربڑ، شارپنر، کیلکولیٹر، کتابیں یا نوٹ، بیگ، پرس، پاؤچ، دھاتی قلم، کریڈٹ کارڈ، بینک اے ٹی ایم کارڈ کو امتحانی مرکز میں لےجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیسٹ شروع ہونے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل یعنی 7:30بجے صبح امتحانی مراکز پہنچ جائیں ، امتحانی مرکز کے داخلی دروازے صبح 09.30 بجے تک بند کر دیے جائیں گے اور امتحانی مراکز کو صبح 10 بجے سیل کر دیا جائے گا اس کے بعد کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹیسٹ صبح ٹھیک 10:00 بجے شروع ہوگا اور 01:30 بجے ختم ہوگا۔ امید وار کے پاس اصل دستاویزات شناختی کارڈ، پاسپورٹ، فارم ب موجود ہونا چاہئے نیزفوٹو کاپیاں قابل قبول نہیں ہونگی۔

امتحانی مرکز میں داخلے سے پہلے امیدواروں کی جسمانی تلاشی لی جائے گی۔ والدین اور رشتہ داروں کو امتحانی مرکز کے احاطے کے اندر اور اس کے آس پاس جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومت کی طرف سے لگائی گئی دفعہ 144 کے تحت، سیکورٹی وجوہات کی بنا پر مرکز کے باہر ان کے قیام کا کوئی انتظام نہیں ہوگا۔

کے ایم یو حکام کے مطابق امیدواروں کی کسی بھی اشیاء کو رکھنے کے لیے مراکز پر کوئی انتظام نہیں ہوگا۔ اگر کسی امیدوار کے پاس مذکورہ بالا ممنوعہ اشیاء خصوصاً موبائل فون سنٹر کے اندر پایا جائےتو اسے غیر قانونی ذرائع کا استعمال سمجھا جائے گا اور امیدوار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ٹیکنالوجی

این ٹی ڈی سی کے زیراہتمام انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سے متعلق ایک روزہ آگہی ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ کا مقصد این ٹی ڈی سی کیلئے آئی سی ٹی اور ای آر پی کے نفاذ کی تزویراتی اہمیت اور فوائد کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کو ادارے میں نافذ کرنے کیلئے درپیش اہم چیلنجز کی نشاندہی کرنا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

این ٹی ڈی سی کے زیراہتمام انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سے متعلق ایک روزہ آگہی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور : نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی مینجمنٹ اور سینئر افسران کو آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) اور ای آر پی (انٹرپرائز ریسورس پلاننگ) پروگرام سے متعلق آگہی فراہم کرنے کےلئے لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کا مقصد این ٹی ڈی سی کیلئے آئی سی ٹی اور ای آر پی کے نفاذ کی تزویراتی اہمیت اور فوائد کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کو ادارے میں نافذ کرنے کیلئے درپیش اہم چیلنجز کی نشاندہی کرنا تھا۔
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو نے ادارے کے مختلف افعال کو ڈیجیٹلائز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ای آر پی وقت کی ضرورت ہے اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ اس کیلئے درکار تمام ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (پی اینڈ ای) انجینئر قیصر خان نے بھی آگہی سیشن کے انعقاد پر ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کو سراہتے ہوئے ہوئے منصوبے کو مقررہ اوقات کار کے اندر مکمل کرنے پر زور دیا تاکہ جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر ماڈرن ڈیجیٹلائزیشن ٹولز سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
آگہی ورکشاپ کے دوران جنرل منیجر (ہیومن ریسورس) انجینئر سہیل ممتاز باجوہ، جنرل منیجر (ٹیکنیکل) انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن اور چیف فنانشل آفیسر وسیم سادات نے بھی آئی سی ٹی ماڈرنائزیشن اور ای آر پی کے نفاذ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ چیف انفارمیشن آفیسر خالد محمود نے پروگرام کا تعارف اور ابتک کی پیش رفت کا جائزہ پیش کیا جس میں کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی کے 130 دفاتر کو آپس میں منسلک کیا جا چکا ہے۔
پراجیکٹ کنٹریکٹرز سیمنز، سسٹم لمیٹڈ، سی ایم سی اور پی ٹی سی ایل کے ملکی وغیر ملکی ماہرین نے ورکشاپ کے شرکاءکو پراجیکٹ کی افادیت سمیت مختلف تکنیکی امور پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں، سوال و جواب کا تفصیلی سیشن ہوا جس میں این ٹی ڈی سی افسران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ورکشاپ میں جنرل منیجرز، چیف انجینئرز، سی سوٹ آفیسرز، منتخب چینج چیمپئنز اور دیگر سینئر افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے،ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی، زاہد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے سینئر رہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اے این پی کے سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد خان سیاست سے کنارہ کش ہوگئے۔ سابق سینیٹر نے بیان میں کہا کہ حالات ایسے بن گئے ہیں کہ سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے۔ ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی۔ نئی قیادت کی ترجیحات میں ہم نہیں رہے اس لیے خاموشی سے ایک طرف ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل اے این پی رہنما حاجی غلام احمد بلور نے بھی انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں دو نئے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا

کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پر بابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں دو نئے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا


لاہور:-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے دو میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا-ایم پی اے سمیع اللہ خان اور غزالی بٹ بھی ہمراہ تھے-کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پیکج ٹو اور راوی برج توسیعی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا-

کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پر بابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل ہوگئی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اطراف کی آبادیوں کی سہولت کے پیش نظر بند روڈ سروس لین کی مزید توسیع کا حکم دیا - وزیراعلی مریم نواز شریف نے بند روڈ پراجیکٹ پر پودا بھی لگایا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بند روڈ کوریڈور ا اور راوی برج کا دورہ بھی کیا اور سروس روڈ کا بھی جائزہ لیا ۔

''نیازی انٹرچینج تا سگیاں '' اور''سگیاں تا بابوصابوانٹرچینج'' پراجیکٹ پر تعمیرات مکمل ہے-7.5 کلومیٹر پر محیط کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی دونوں اطراف میں سروس لائن روڈ بھی کھول دی گئی- ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر اسرار سعید نے پراجیکٹس پر بریفنگ دی-

بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ سروس روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈرین کی مرمت و بحالی کا بھی کام کیا گیا ہے۔بند روڈ سروس روڈ پر 5 وہیکلر اور 4 پیڈسٹرین سب ویز بنائے گئے ہیں۔ بابو صابو چوک پر 1.5 ارب سے زائد مالیت کی 16 کنال 6 مرلہ اراضی پر تجاوزات ختم کرکے گرین بیلٹ اور پارک بھی بنایاگیا۔دریائے راوی پر 540 میٹر طویل چار لین پر مشتمل برج تعمیر کیا گیا ہے۔

راوی برج منصوبے سے شاہدرہ،کوٹ عبدالمالک،شیخوپورہ، کالاشاہ کاکو،لاہو ررنگ روڈ ودیگرملحقہ آبادیاں مستفید ہونگی۔ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورسے گلشن راوی،ساندہ، چوہان روڈ، سگیاں، شیراکوٹ، شفیق آباد، رسول پورہ، بلال گنج، منشی ہسپتال، امین پارک ودیگرملحقہ آبادیاں مستفید ہونگی۔  سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، ایم پی اے ثانیہ عاشق، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد،چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ،معاون خصوصی ذیشان ملک،راشد نصر اللہ، حافظ نعمان، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان،سی سی پی او، سی ٹی او اور دیگر بھی موجود تھے-

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll