جی این این سوشل

کھیل

سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد یوسف پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے2010 تک اپنے کیریئر کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 7530 رنز اورون ڈے میں 9720 رنز اسکور کیے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد یوسف  پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد یوسف کو قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیاہے۔

ان کی پہلی اسائنمنٹ آٹھ سے سترہ دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا انڈر19 ایشیا کپ اور تیرہ جنوری سے چار فروری تک سری لنکا میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈ کپ ہوگی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد یوسف اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں۔

محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے2010 تک اپنے کیریئر کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 7530 رنز اورون ڈے میں 9720 رنز اسکور کیے۔ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں کیلنڈرایئر ( 2006 ) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے ۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے شکر گزار ہیں ، یہ ذمہ داری ان کے لیے باعث اعزاز ہے،وہ انڈر19 ایشیا کپ اور انڈر19 ورلڈ کپ میں اپنی ذمہ داری نبھانے کے منتظر ہیں ۔یہ دونوں ٹورنامنٹس کھلاڑیوں کے آگے بڑھنے کے لیے اہم ہیں اور امید ہے کہ ہم ان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

محمد یوسف نے کہا کہ وہ سینئر ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں لہذا وہ اپنا تجربہ انڈر19 سیٹ اپ میں بھی بروئے کار لائیں گے تاکہ انہیں ایسا ماحول فراہم کیا جاسکے کہ وہ انٹرنیشنل لیول تک بڑھ سکیں۔ نوجوان کرکٹرز کی مہارت کا درست استعمال پاکستان کی کرکٹ کے لیے بہت ضروری ہے لہذا وہ اس بات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں کہ مستقبل کے اسٹارز کی شناخت ان میں بہتری اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

 

علاقائی

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار بنائیں گے، مریم نواز 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار بنائیں گے، مریم نواز 

لاہور : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں کو قابل قدر ہنرمند افرادی قوت بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس فنڈ کے تحت نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز اور آن جاب ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس سے نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

مریم نواز نے زور دیا کہ ہنرمند نوجوان ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں اور انہیں جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دے کر انہیں عالمی جاب مارکیٹ میں کھڑا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خود مختار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں مہنگائی کی صورتحال کنٹرول ہوتی جارہی ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعفظم شہباز شریف نے کہا کہ  اسمگلنگ کےخاتمے کےلیےدن رات محنت کررہےہیں محصولات کی مد میں بدعنوانی کاخاتمہ کرناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں مہنگائی کی صورتحال کنٹرول ہوتی جارہی ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ ملک میں  مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔

وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  سرکلر ڈیبٹ کو کم کرنا ہے اور محصولات کوکنٹرول میں لے کر آنا ہے،  اخراجات میں مزید کمی لانی ہے۔

وزیر اعفظم شہباز شریف نے کہا کہ  اسمگلنگ کےخاتمے کےلیےدن رات محنت کررہےہیں۔ محصولات کی مد میں بدعنوانی کاخاتمہ کرناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کےلیےاقدامات کررہےہیں، اہداف کےحصول پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے۔ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہورہاہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ہماراملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ معیشت میں استحکام اور بہتری لانی ہے۔ رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائزنگ کےساتھ گردشی قرضےکم کرنےہیں،  سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

امیر بالاج کے قتل کے نامزد ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا مقدمہ درج

تھانہ اچھرہ میں درج ایف آئی آر میں امیر فتح، قیصر بٹ اور نامعلوم افراد کو شامل کیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امیر بالاج کے قتل کے نامزد ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا مقدمہ درج

صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں امیر بالاج کے قتل کے نامزد ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج کرلیا گیا جب کہ مقتول کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل ہوگیا

مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں امیر فتح، قیصر بٹ اور نامعلوم افراد کو شامل کیاگیا ہے جبکہ قتل کے مقدمے میں نامزد ایک ملزم قیصر بٹ نے دعوی کیا کہ اس کا جاوید بٹ کے قتل سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب پیر کو قتل کیے گئے جاوید بٹ کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ پیٹ اور سینے میں 5 لگنے والی گولیاں موت کی وجہ بنیں، پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان نے جاوید بٹ کے قتل میں 30 بور پستول استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے دو انڈر ورلڈ ڈانز خواجہ گلشن الیاس عرف (طیفی بٹ) کے بہنوئی کو ایف سی کالج انڈر پاس کنال روڈ پر گولیاں مار کر قتل اور اس کی بہن کو شدید زخمی کردیا گیا۔

طیفی بٹ کے اہل خانہ پر حملے کو صوبائی دارالحکومت میں گینگ وار کے بڑھتے ہوئے خطرات کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹیفی بٹ اور ٹیپو ٹرکاں والا گروہ کے درمیان پرانی دشمنی کے سلسلے میں یہ تیسرا قتل ہے۔

اس واقعے کے حوالے سے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کچھ نا معلوم مسلح افراد نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا، انہوں نے مزید بتایا کہ جاوید بٹ اور ان کی اہلیہ پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اچھرہ میں اسکول سے اپنے بچوں کو لینے جارہے تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے پولیس اہلکار نے بتایا کہ مسلح موٹرسائیکل سواروں نے کنال روڈ پر ایف سی کالج انڈر پاس کے پاس جاوید بٹ کی گاڑی کو روک کر ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی۔

واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں جاوید بٹ کو موقع پر ہی مردہ حالت میں جبکہ ان کی اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں دیکھا گیا جنہیں پولیس نے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll