آئندہ منصوبوں میں مزید پاکستانیوں کو ملازمت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، صباح المطلق


سعودی عرب میں میگا پاور اور تعمیراتی کمپنی الفنار کے سی ای او صباح المطلق نے کہا ہے کہ ہم اپنے آئندہ منصوبوں میں مزید پاکستانیوں کو ملازمت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
نگراں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک سے ملاقات میں صباح المطلق نے کہا کہ ہم پاکستانی افرادی قوت کے اعلیٰ معیار اور سعودی معیشت میں ان کے تعاون سے بہت متاثر ہیں۔
وزارت سمندر پار پاکستانیز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس انجینئرنگ، آئی ٹی، ہیلتھ کیئر اور مہمان نوازی سمیت مختلف شعبوں میں ہنر مند اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کی بڑی تعداد موجود ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستانی کارکن سعودی عرب کے وژن2030 کے ترقیاتی اہداف میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- an hour ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- an hour ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- an hour ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- an hour ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 2 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- an hour ago







