بھارتی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ۔متعدد مکانات کی چھتیں گرگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان سےبھارت کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔بھارتی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔متعدد مکانات کی چھتیں گرگئیں اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔
بیشتر خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ طوفانی ہواؤں سےدرجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور کئی علاقوں میں پروازیں بھی بندکردی گئیں۔ تیز ہواؤں کے جھکڑ سے پول اور ہورڈنگز سڑکوں پر گر گئے اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
سمندر میں طوفان سے اونچی لہریں پیدا ہوئیں اور پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا ہے، ریسکیو اداروں کے عملے نے متاثرہ علاقے سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت میں آج مزید اضافہ ہوگا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا ، گجرات، تامل ناڈواور گووا میں بھی سمندری طوفان سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوں گے۔ میونسپل اور ریسکیو اداروں میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago




