دنیا
اسرائیل کا غزہ کے انڈونیشی ہسپتال پر بمباری، 12 فلسطینی شہید
اسرائیل حماس کے مراکز اور ان کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے بہانے خاص طور پر ہسپتالوں کو نشانہ بنایا رہی ہے

7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے حماس کے مراکز اور ان کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے بہانے خاص طور پر شمال میں پٹی کے بہت سے ہسپتالوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم حماس نے بار بار اور واضح طور پر ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی تردید کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز شمالی غزہ میں انڈونیشیا کے ہسپتال کے آس پاس کے علاقے پر شیلنگ اور فضائی بمباری کی گئی ،دریں اثنا فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ انڈونیشیا کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 12 شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
بمباری کے نتیجے میں بے گھر افراد، مریض اور ڈاکٹر زخمی ہوئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایک گولہ ہسپتال کے صحن کے اندر گرا، جبکہ قریبی عمارتوں میں سے ایک میں آگ بھڑک اٹھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بمباری کی کارروائیوں کی وجہ سے جنریٹر بند ہونے کے بعد ہسپتال سے بجلی منقطع کر دی گئی۔ نیز غزہ کے صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش نے بتایا کہ بمباری میں انڈونیشیا کے ہسپتال کے آپریشنز کے شعبے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے اطراف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی بمباری میں غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ میں العودہ ہسپتال کے آس پاس کے علاقے اور رفح کے مشرق میں النجار ہسپتال کے قریب دو مکانات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دنیا
سیکرٹری اقوام متحدہ کا فلسطین میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی پر زور
اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی معاہدے کی بجائے مکمل جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد سترہ لاکھ بے گھر افراد کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی بحران سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ غزہ کی جانب جانے والی امدادی گاڑیوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا ۔
تفریح
مصر کا الجونہ فلم فیسٹیول 14 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا
انہوں نے کہا کہ اس سال کے ایڈیشن کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور غیر انسانی حالات پر روشنی ڈالنا ہے

مصر کا الجونہ فلم فیسٹیول 14 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ الجونہ فیٹسیول کے چھٹے ایڈیشن میں فلسطینی فلم انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے فلسطینی سنیما کے لیے وقف ایک خصوصی پروگرام پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے ایڈیشن کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور غیر انسانی حالات پر روشنی ڈالنا ہے۔
فیسٹیول کے دوران مصری ہلال احمر کے ساتھ مل کر غزہ میں انسانی امداد کی کوششوں کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے ’ فنڈ ریزنگ ڈنر‘ کا انتظام کیا گیا ہے۔قاہرہ کے جنوب میں 250 میل دور سیاحتی قصبے الغردقہ کے قریب بحیرہ احمر کے کنارے واقع ایک ریزورٹ میں منعقد ہونے والا فلم فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بغیر کسی جشن کے منعقد ہو گ
تجارت
ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی کردی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 45 روپے 18 پیسے مہنگا ہوگیا ہے

اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی کردی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 45 روپے 18 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں 1.87 فیصد اضافے کے باعث ایل پی جی مہنگی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ نومبر میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 962 روپے 17 پیسے مقرر تھی۔
عالمی منڈیوں میں خام تیل قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بہتر قدر کی وجہ سے مارکیٹ ذرائع پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
امریکا کے سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کاانٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
تفریح 2 دن پہلے
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر