جی این این سوشل

دنیا

عرب اور مسلم وزرا ء کا دورہ چین،غزہ پر جنگ کے فوری خاتمے مطالبہ

عہدیداروں میں سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا، فلسطین اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلی عہدیدار شامل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عرب اور مسلم وزرا ء کا  دورہ چین،غزہ پر جنگ   کے فوری خاتمے مطالبہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تباہ شدہ فلسطینی علاقے غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کے لیے دباؤ بڑھانے کی خاطر عرب اور مسلم وزرا کا وفد اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پیر کو بیجنگ پہنچا جہاں انہوں نے غزہ پر جنگ فوری خاتمے مطالبہ کیا ہے۔ پیر کو چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی سے ملاقات کرنے والے عہدیداروں میں سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا، فلسطین اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلی عہدیدار شامل ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اور مسلم اکثریت والے ممالک کے اعلی سفارت کاروں کا وفد مغرب پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف دفاع کے جواز کو مسترد کرے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ ہم یہاں سے ایک واضح پیغام بھیجنے آئے ہیں کہ ہمیں فوری طور پر لڑائی اور اموات کو روکنا ہوگا، ہمیں فوری طور پر غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنی ہوگی۔

رواں ماہ ریاض میں ایک غیر معمولی مشرکہ اجلاس ہوا جس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت پر بھی زور دیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کرے۔ سعودی عرب نے غزہ میں لڑائی کے خاتمے کے لیے امریکہ اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی اور اس پیغام کو تقویت دینے کے لیے عرب اور مسلم رہنماؤں کو جمع کیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ بیجنگ عرب اور مسلم ممالک کا اچھا دوست اور بھائی ہے اور اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور مفادات کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے۔ اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے بعد سے چین کی وزارت خارجہ نے حماس کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے اور اس کی بجائے کشیدگی کم کرنے اور اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا ہے کہ وہ آزاد فلسطین کے لیے ’دو ریاستی حل‘ کی طرف بڑھیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے مزید کہا کہ چین غزہ میں لڑائی کو جلد از جلد ختم کرنے، انسانی بحران کو کم کرنے اور فلسطین کے مسئلے کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے کام کرے گا۔ مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے گذشتہ سال اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ساتھ عرب لیگ اور یورپی یونین کے حکام سے بھی رابطہ کیا تھا تاکہ اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل اور فلسطین کو تسلیم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے

پاکستان

پیپلزپارٹی آج 56واں یوم تاسیس منارہی ہے

یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کوئٹہ میں ایوب اسٹیڈیم میں  ہورہی ہے  جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلزپارٹی آج 56واں یوم تاسیس منارہی ہے

پیپلز پارٹی آج اپنا 56 واں یوم تاسیس منا رہی ہے، یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کوئٹہ میں ایوب اسٹیڈیم میں  ہورہی ہے  جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے سے مشہور ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد 1967ء میں آج ہی کے روز لاہور میں ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر رکھی گئی، پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار بھٹو کی ولولہ انگیز تقریروں کے سحر میں مبتلا ہیں، بے نظیر بھٹو شہید کی یادیں بھی دلوں میں زندہ ہیں۔

بلوچستان سمیت ملک کے مختف حصوں سے جیالوں کی آمد جاری ہے اور ملک پاکستان کے مختلف حصوں سے لوگ جوک در جوک تشریف لا رہے ہیں ۔

جیالے جھنڈے اور ذولفقار علی بھٹو کی بڑی بڑی تصویریں اٹھائے جلسہ گاہ کی طرف جا رہے ہیں اور ان کا جذبہ اور ولولہ تعریف کے قابل ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے امیر طبقے کے بجائے عام آدمی کے مسائل پر زور دیا، کسانوں اور مزدوروں کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی دی، یہی وجہ تھی کہ پیپلز پارٹی عوام کے اندر مقبول جماعت کے طور پر ابھری مگر ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی پر مشکل ترین وقت آیا، ضیاءالحق کے مارشل لاء میں جیالوں نے کوڑے کھائے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ضیا دور کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے پارٹی کی قیادت سنبھالی تو عوام نے ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ہی ویلکم کیا، ملک کو ایٹمی قوت بنانے اور 1973ء کا آئین دینے جیسے عظیم کارناموں کا سہرا پیپلز پارٹی ہی کو جاتا ہے ۔

 ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی اپنے مسائل میں گھر گئی۔

بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد قیادت کا مسئلہ رہا تو کبھی قیادت میں اختیارات کا تنازع یا پھر دیگر سیاسی جماعتوں سے مقابلے کا چیلنج درپیش رہا، چاروں صوبوں کی زنجیر قرار دی جانے والی پیپلز پارٹی ہر دور میں کسی نہ کسی بحران سے گزری، آج تاثر عام ہے کہ پارٹی ایک صوبے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، اب دیکھنا ہے کہ نوجوان قیادت ایک بار پھر عام آدمی کا اعتماد کیسے حاصل کرتی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جنگی معاہدوں کے تحت اسرائیل نے مزید 30 فلسطینی رہا کر دیے

اسرائیلی چھاپوں کے دوران بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنگی معاہدوں کے تحت اسرائیل نے مزید 30 فلسطینی رہا کر دیے

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کے بعد آج تیس فلسطینی خواتین اور بچوں کواسرائیلی جیلوں سے رہا کردیاگیا ۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جینن اوراس کے پناہ گزین کیمپوں پرچھاپے مارکر گھروں اوردیگر عمارتوں کوتباہ کردیا ہے اور تقریباً بیس فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ہے ۔

اسرائیلی چھاپوں کے دوران بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔

گزشتہ ماہ کی سات تاریخ سے جاری جنگ میں غزہ میں پندرہ ہزار خواتین اور بچے جبکہ دو سو چالیس سے زائد مغربی کنارے میں شہید ہوگئے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

یوگانڈا نے تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

یوگانڈا نے 9 وکٹوں سے روانڈا کی ٹیم کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوگانڈا  نے تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

یوگانڈا کی کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائرز میں آج یوگانڈا اور روانڈا کے درمیان فیصلہ کُن میچ کھیلا گیا۔ یوگانڈا نے 9 وکٹوں سے روانڈا کی ٹیم کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرگیا۔

یوگانڈا نے اس سے قبل کینیا اور زمبابوے کو بھی شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا۔ یوگانڈا پوائنٹس ٹیبل میں زمبابوے سے بہتر پوزیشن پر ہونے کے باعث پہلی  مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ بن گیا۔

خیال رہے کہ نمیبیا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، کینیڈا، اومان اور نیپال کی ٹیمیں پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ میگا ایونٹ آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll