ظالم اسرائیل کےغزہ پر بدترین حملے جاری ہیں، 41 بچوں سمیت شہدا کی تعداد 154 ہو گئی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے دیگر کئی میڈیا دفاتر سمیت عرب ٹی وی الجزیرہ کے دفتر کو تباہ کر دیا، الجلا ٹاور میں الجزیرہ ٹی وی اور امریکی خبر ایجنسی اے پی سمیت متعدد میڈیا ہاؤسز کے دفاتر تھے، اسرائیلی وزیراعظم نے ڈھٹائی سے کہا ہے،بمباری اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ضرورت ہو گی۔
عالمی حکمرانوں کی بات چیت، امن کے مطالبات کام نہ آئے، دہشت گرد ریاست اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ صیہونی فورسز کے ایک اور حملے میں مزید 13 فلسطینی شہید ہو گئے، متعدد زخمی بھی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں شہریوں کی شہادت اور بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر پر حملے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کے الشاتی کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے دس افراد کی شہادت پرشدید افسوس کا اظہار کیا۔ مغربی کنارے میں بیت اللحم سمیت کئی شہروں میں فلسطینیوں نے مظاہرے کئے، مظاہرین پر اسرائیلی فورسز نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔ صیہونی فورسز نے نوجوانوں پر فائرنگ کر دی، متعدد افراد زخمی ہو گئے، اسرائیلی فوجیوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بھی دھکے دیئے۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزراءکی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا
- 3 گھنٹے قبل

بھارت میں مہلک وائرس پھیلنے کے بعد صورتحال تشویشناک، 100 افراد قرنطینہ منتقل
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور گھانا کا معاشی، دفاعی،سیاحتی،ثقافتی ،تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 24 منٹ قبل

وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- 3 گھنٹے قبل

دارالحکومت اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی ، 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل












