جی این این سوشل

تجارت

پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں اضافہ

رواں مالی سال کے دوران27 لاکھ 67 ہزار 606 ملین روپے کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال کی نسبت 29.96 زیادہ ہے، ادارہ شماریات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں  اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 29.96 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ادارہ برائے شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر ( 24 ۔2023 ) کے دوران27 لاکھ 67 ہزار 606 ملین روپے کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 21 لاکھ 29 ہزار 652 ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھی۔

اکتوبر 2023 کے دوران برآمد کیے جانے والی اہم اجناس میں نٹ ویئر (104,025 ملین روپے)، ریڈی میڈ گارمنٹس (76,920 ملین روپے)، بیڈ ویئر (68,298 ملین روپے)، چاول (66,558 ملین روپے)، سوتی کپڑے47,758 ملین روپے ، تیلدار بیج، گری دار میوہ جات اور دانا (33,897 ملین روپے)، تولیے (26,312 ملین روپے)، سوتی دھاگہ (25,838 ملین روپے)، چاول باسمتی (18,783 ملین روپے) اور تولیے اور تولیے کے علاوہ تیار کردہ اشیاء 17,980 ملین روپے کی برامد کی گئی ۔

اکتوبر 2023 کے دوران درآمد کی جانے والی اہم اشیاء میں پیٹرولیم مصنوعات (181,138 ملین روپے)، خام پیٹرولیم(151,331 ملین روپے)، قدرتی گیس، مائع (78,020 ملین روپے)، الیکٹرک مشینری اور آلات (73,778 ملین روپے)، پلاسٹک مواد (57,994 ملین روپے)، پام آئل (57,674 ملین روپے)، آئرن اینڈ اسٹیل (51,121 ملین روپے)، موبائل فونز (46,523 ملین روپے)، گندم (33,815 ملین روپے) اور کھاد 31,994 ملین روپے کی درآمد کی گئی ۔

 

تجارت

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 276200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے اضافے کے بعد 236797 روپے کا ہو گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ


پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1800 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 276200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے اضافے کے بعد 236797 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 217064  روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ  عالمی بازار میں سونا 18 ڈالر اضافے کے بعد 2660 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورہ شیڈول کیا گیا ہے، بھارتی دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورہ شیڈول کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے اعلان پر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں جے شنکر کے دورے کو مثبت لینا چاہیے کیونکہ ایس سی او سمٹ کی اپنی اہمیت ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ہم آگے جاتے جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہم آج ہر صورت وہاں پہنچیں گے جبکہ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی

احتجاج کے لیے نکلتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ہم آگے جاتے جائیں گے، ہم واپس نہیں آئیں گے، سب کو کہتا ہوں ڈی چوک پہنچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین کے تحفظ کے لئے کوشش کرتے رہیں گے، حقیقی آزادی کے لئے سب نے نکلنا ہے، آئین کی بحالی اور حقیقی آزادی کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔ 

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی، 

گنڈا پور نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو سکے۔

بعدازاں عدالت نے وزیراعلی خیبرپختوںخوا علی امین گنڈاپور کو 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll