پاکستان
الیکشن کمیشن میں منگل کو9 اضلاع کی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات نمٹائے گئے
بینچ نمبر ایک میں ضلع ڈیرہ غازیخان اور ساہیوال کے حلقوں پر دائر40 اعتراضات نمٹائے گئے
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں منگل کو9 اضلاع کی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات نمٹائے گئے۔
کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بینچ نمبر ایک میں ضلع ڈیرہ غازیخان اور ساہیوال کے حلقوں پر دائر40 اعتراضات نمٹائے گئے جبکہ بینچ نمبر 2 میں ضلع جھل مگسی، جعفرآباد، نصیرآباد، کچھی ،صحبت پور، اوستہ محمد اور ہرنائی کے حلقہ جات پردائر34 اعتراضات نمٹائے گئے۔
کھیل
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کو چین کے ہاتھوں شکست، ٹورنامنٹ سے باہر
سیمی فائنل میچ میں چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹس پر دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹس پر دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
پاکستان اور چین کے درمیان مقررہ وقت کے دوران میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا۔
پنالٹی شوٹس میں پاکستان کوئی بھی گول نہ کر سکا جبکہ چین نے دو گول کیے۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ ہوگا جس میں فاتح ٹیم منگل 17 ستمبر کو فائنل میں چین سے مدمقابل ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو گروپ میچز میں صرف بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ دو میچز میں فاتح اور دو میچز برابر رہے تھے۔
علاقائی
سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار
مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کیلئے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قراردیدی گئی ہے۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے نئی اور پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر کےلیے بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہوگی،نئی پالیسی کے تحت تبدیلی 3مراحل میں نافذ کی جائے گی۔
یکم جولائی سے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی،دوسرے مرحلے میں یکم نومبر سے گاڑیاں خریدنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی۔
تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اور خرید کنندہ کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی،بائیو میٹرک تصدیق سے شہری دھوکہ دہی سے بچ سکیں گے۔
مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کیلئے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔
پاکستان
آئی ایم ایف کا 25 ستمبر کواجلاس ، پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7ارب ڈالر قرض کی منظوری پر غور ہوگا
آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کو ہونے والےاجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 25 ستمبر کے اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل کرلیا گیا ہے، پاکستان کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7ارب ڈالر قرض کی منظوری پر غور ہوگا۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مطمئن ہوا تو پاکستان کو اقساط شروع ہو جائیں گی، قرض منظوری کی صورت میں پاکستان کو قرض کی پہلی قسط کا اجرا ہوگا ، پاکستان ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کے لیے مکمل پر امید ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان12جولائی تو سٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض معاہدہ 37ماہ کے لیے ہوگا۔
-
جرم 2 دن پہلے
کچلاک :پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2اہلکار شہید
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، لیکشن کمیشن میں کیس سماعت کےلئے مقرر
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
-
دنیا ایک دن پہلے
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کا استعفیٰ دے کر نئے الیکشن میں جانے کا اعلان
-
جرم ایک دن پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر
-
جرم 11 گھنٹے پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق