تاریخ میں پہلی بار وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا


لاہور، ملتان، فیصل آباد او رراولپنڈی کے بعد تاریخ میں پہلی بار وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر آفس گوجرانوالہ میں صوبائی کابینہ کے 32ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے لئے 4 پراجیکٹس کا اعلان کیا اور بتایاکہ گوجرانوالہ میں سبزی منڈی اور گوالہ کالونی بنائی جائے گی۔
ڈی پی ایس گوجرانوالہ کے لئے 24 نئے کلاس رومز بنائے جائیں گے۔اجلاس میں گوجرانوالہ میں 2 ماڈل قبرستان کے قیام کی منظوری دی گئی اورڈسکہ میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کی منظوری بھی دے دی گئی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ڈویژن میں عوامی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
پنجاب کابینہ نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت 4ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ امدادی قیمت میں اضافے سے کاشتکارو ں کوریلیف ملے گا۔کابینہ اجلاس میں دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کے لئے مالی امداد کے پیکیج میں اضافے کا فیصلہ کیاگیا اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔آرٹسٹ انڈوومنٹ فنڈ سے مستحق فنکاروں کی معاونت کی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ لاہور میں دل کا ایک اور ہسپتال بنے گا۔ جناح ہسپتال لاہورکے ایمرجنسی اینڈ ٹراما سینٹر کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنے گا۔ کابینہ نے میو ہسپتال کی 7 برس سے بند سی ٹی سکین مشین کو آپریشنل کرنے کے لئے فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی دے دی۔ ٹرانسپور ٹ گاڑیوں کی انسپکشن فیس میں نظرثانی کی منظوری بھی دی گئی۔
پنجاب حکومت اپنے وسائل سے پی ایس ڈی پی سکیم کے تحت سرگودھا میانوالی روڈ کی تعمیر و بحالی لئے اضافی فنڈز فراہم کرے گی۔کابینہ نے محکمہ آبپاشی کی ریکوری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اورریکوری بہتر بنانے کے لئے موثر مینجمنٹ اور پلاننگ کی ہدایت کی۔صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 18 minutes ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک, متعدد زخمی
- 21 minutes ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں ، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 4 minutes ago




