جرم

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے مطلوب دہشت گردوں کی تیسری فہرست جاری کردی

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی معلومات کے حوالے سے رپورٹ کرنے والے افراد کے نام خفیہ رکھے جائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 21st 2023, 8:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے مطلوب دہشت گردوں کی تیسری فہرست جاری کردی

پشاور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے مطلوب دہشت گردوں کی تیسری فہرست جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے پی نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر مقامات کو مطلوب دہشت گردوں کی تیسری فہرست جاری کردی ہے۔ ان کے سروں کی قیمت 0.3 ملین سے 10 ملین روپے تک مقرر کی گئی ہے۔


سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے مزید 152 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی جن کی سر کی مقررہ قیمت کے ساتھ تشہیر کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی معلومات کے حوالے سے رپورٹ کرنے والے افراد کے نام خفیہ رکھے جائیں گے۔


حکام کا کہنا ہے کہ مطلوب دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے اور ان کے سروں کی قیمت 30 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔