چیئرمین پی ٹی آئی نے خاور مانیکا کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا ،شیر افضل مروت
شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کو کمزور کیا جا رہا ہے اور رہنماؤں کی ملکی معاملات میں بلا جواز مداخلت ہو رہی ہے


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے خاور مانیکا کے بیان کو جھوٹ قرار دیا۔
اڈیالہ جیل جہاں عمران خان قید ہیں کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو جمہوریت کی بجائے تنزلی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کو کمزور کیا جا رہا ہے اور رہنماؤں کی ملکی معاملات میں بلا جواز مداخلت ہو رہی ہے۔
اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان وکلاء کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ‘انہوں نے اسمبلی کو ریلی اور کارنر میٹنگز فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ یکم دسمبر کو پشاور میں ہوگا اور پارٹی جلد ہی ملک بھر میں عوامی اجتماعات کا شیڈول جاری کرے گی۔ اگر رکاوٹ ڈالی گئی تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 6 گھنٹے قبل

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 6 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 6 گھنٹے قبل
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 4 گھنٹے قبل
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 6 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 6 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 5 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل