پاکستان
ڈاکٹر شمشاد اختر سے نیدرلینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی کی ملاقات
سفیر مسز ہینی ڈی وری نے ڈاکٹر شمشاد اختر کو آئی ایم ایف پاکستان کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے کے اسٹاف لیول کے معاہدے تک پہنچنے اور پاکستان کی معاشی صورتحال میں مجموعی بہتری پر مبارکباد دی

اسلام آباد: نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے نیدرلینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریز نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔
نیدرلینڈز میں آئندہ انتخابات ایک اہم موضوع بحث تھے، دونوں جماعتوں نے جمہوری عمل کی اہمیت پر زور دیا۔
سفیر مسز ہینی ڈی وری نے ڈاکٹر شمشاد اختر کو آئی ایم ایف پاکستان کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے کے اسٹاف لیول کے معاہدے تک پہنچنے اور پاکستان کی معاشی صورتحال میں مجموعی بہتری پر مبارکباد دی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی خاص طور پر جو کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی قیادت میں "ٹیکس بیس کو وسعت دینے" اقدام کے ذریعے ٹیکس نیٹ کی توسیع سے متعلق ہیں۔ حکومت ملک کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بہتر بنائے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو مزید کم کرے۔
نگران وزیرخزانہ نے سفیر سے ڈچ فیلوشپ پروگرام پر توجہ دینے کی بھی درخواست کی، جو پاکستانی طلباء کے لیے غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے فلیگ شپ پروگراموں میں سے ایک ہے۔
مسز ہینی ڈی وریز نے زراعت، خدمات اور یہاں تک کہ صنعت جیسے شعبوں کی بحالی کو اجاگر کرتے ہوئے معاشی بحالی میں مثبت رفتار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کے مالیاتی شمولیت کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے معیشت کے مختلف شعبوں میں خواتین کی مزدوری میں شمولیت کو بڑھانے کے لیے اقدامات کی بھی تعریف کی۔
سفیر نے ہالینڈ کے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
سیلاب کے بعد کی بحالی اور پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مفاد کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
دنیا
3 بار وزیراعظم بننے والے کو چوتھی بار لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ ناکام بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 3 بار وزیراعظم بننے والے کو چوتھی بار لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ ناکام بنائے گی۔ اسلام آباد کے بابو کی سوچ اور ذہنیت نہیں بدلی، اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔
کوئٹہ میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہورہا ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ میران یہ اعتراض نہیں کہ وہ بزرگ ہو چکے ہیں ، آپ بزرگ ہو کر بھی نئی سیاست لا سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سندھ اور بلوچستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی اشد ضروری ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں بجلی کے مسائل کریں گے، بجلی کے مسائل کے حل کے لیے قابل تجدید توانائی ذرائع کی طرف جانا ہوگا، آپ لوگ گراس روٹ کے مسائل جانتے ہیں، آپ کے پاس لوکل ایشوز کی نشاندہی کی صلاحیت ہے، صوبے کا بجٹ کیا ہونا چاہیئے لوکل باڈی نمائندگان سے بھی پوچھنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابو کو نہیں پتہ مسائل کیا ہیں، اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں، ہمیں اپنا ترقیاتی پلان تبدیل کرنا ہوگا، پسماندہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے میاں صاحب تیسری بار وزیراعظم بنے تو لوڈشیڈنگ ختم کی، سوچتا ہوں کون سا پاکستان ہے، جہاں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے گرین انرجی پارکس بنائیں گے۔
پاکستان
حلقہ بندیاں شائع ہوگئیں، باقی سب بھی اپنے وقت پر ہو گا، چیف الیکشن کمشنر
انتخابی شیڈول کے بارے میں 8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں، سکندر سلطان راجا
-1280x720.jpg)
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ ہم سب کچھ اپنے وقت سےپہلےکررہے ہیں، انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہوگا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں شائع ہوچکی ہیں، باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلےکررہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی۔
انتخابی شیڈول پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ 8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔
آر اوز اور ڈی آر اوزعدلیہ یا بیورو کریسی سے لیں گے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے نو کمنٹس کا جواب دیا۔
پاکستان
چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی طلبی
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینےپرتمام فریقین کو 7 دسمبر کو طلب کر لیا
-1280x720.jpg)
پشاورہائیکورٹ ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سے سوال کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے پر نگراں حکومت کے خلاف کارروائی کی، چیف سیکرٹری وضاحت کریں کیا ایس اوپیز صرف پی ٹی آئی کیلئے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا ہے۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر بتائیں کیا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق پرعمل کررہی ہے، اور کیا پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے۔الیکشن کمشنر بتائیں کیا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق پرعمل کررہی ہے اور کیا اس جماعت کو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے۔
عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری سمیت تمام فریقین 7 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
صحت 2 دن پہلے
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کے سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے
-
دنیا ایک دن پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
کل بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ