انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے راستے کو محفوظ اور ہموار بنانا


چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع کو حل کرنے کا بنیادی طریقہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد، فلسطینی قوم کے جائز حقوق کی بحالی اور ایک آزاد مملکت فلسطین کا قیام ہے، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام ممکن نہیں ہے۔
چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق چینی صدر نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں فلسطین اور اسرائیل کے بارے میں برکس رہنماؤں کے خصوصی ورچوئل سربراہ اجلاس سے اہم خطاب میں کیا۔ صدرشی جن پنگ نے کہا کہ برکس کی توسیع کے بعد یہ پہلا سربراہی اجلاس ہے، موجودہ حالات میں برکس ممالک کے لیے فلسطین مسئلے پر انصاف اور امن کی آواز بلند کرنا بروقت اور ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے راستے کو محفوظ اور ہموار بنانا، غزہ کے عوام کو مزید امداد فراہم کرنا اور غزہ میں لوگوں کی جبری منتقلی سمیت دیگر اجتماعی سزاؤں کو روکنا ضروری ہے، بین الاقوامی برادری تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔شی جن پنگ نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور کے آغاز کے بعد سے چین امن مذاکرات اور جنگ بندی کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ برکس تعاون کا میکانزم ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے لیے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ چین برکس تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کے لئے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 5 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 5 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل






