علاقائی
بین الاقوامی تقریب میں رانی پور کیس میں انصاف میں تاخیر پر احتجاج
رانی پورسندھ میں ایک نوجوان لڑکی کے المناک قتل کا ہونا نہایت تشویش ناک تھا

کراچی: رانی پور کیس کی گونج دنیا بھر میں انسانی حقوق کے حامیوں اور حقوق نسواں کے علمبرداروں کے اتحاد کے طور پر ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر 'سب ریجنل فیمنسٹ لیگل ایکسچینج کنوینگ' تک گئی ۔
رانی پورسندھ میں ایک نوجوان لڑکی کے المناک قتل کا ہونا نہایت تشویش ناک تھا ۔
18 سے 20 نومبر تک ہونے والی اس تقریب کا انعقاد تھائی لینڈ کے چیانگ مائی میں خواتین، قانون اور ترقی پر ایشیا پیسیفک فورم نے کیا تھا۔
پاکستان، بھارت، نیپال، بنگلہ دیش، ملائیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، سری لنکا، اور میانمار کے نمائندوں نے قانونی چیلنجوں اور تشدد کی مختلف اقسام، خاص طور پر جنسی اور صنفی بنیادوں پر بات چیت میں حصہ لیا۔
کلیدی بات چیت میں افراد کے حقوق سے لے کر خواتین کو بااختیار بنانے اور شادی کے قوانین کی پیچیدگیوں تک اہم مسائل کا ایک دائرہ شامل تھا۔ ایڈووکیٹ صفیہ لاکھو، ام لیلیٰ اظہر اور ثمرین خان غوری نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قوانین میں بروقت ترامیم اور ان کے موثر نفاذ کی وکالت کی۔
اجتماعی جذبہ قابل دید تھا جب حاضرین نے پلے کارڈز لہرائے اور رانی پور میں بے دردی سے قتل ہونے والی معصوم بچی کے لیے انصاف کی وکالت کرتے ہوئے ایک ساتھ آواز بلند کی۔
پاکستان
الیکشن میں سلیکشن نہیں ہونے دیں گے، امیر جماعت اسلامی
8 فروری عوام کیلئے ظلم کے نظام سے نجات کا دن ہوگا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری عوام کیلئے ظلم کے نظام سے نجات کا دن ہوگا۔ قوم بیدار ہو چکی ہے، الیکشن میں سلیکشن نہیں ہونے دیں گے، اگر جمہوریت ڈی ریل ہو گئی تو دوبارہ ٹریک پر لانا مشکل ہو گا غزہ اور کشمیر پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وقت دور نہیں جب مسجد اقصیٰ آزاد ہوگی اور کشمیر پر بھارت کے تسلط کا خاتمہ ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 75 سال میں نظام ویسا ہی ہے، چہرے تبدیل ہوتے ہیں، جھنڈے تبدیل ہوتے ہیں اور نعرے تبدیل ہوتے ہیں۔عام پاکستانی کی زندگی میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں ہوتی، نگراں حکومت کے بعد عوام کو کچھ امید ہوتی ہے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری عوام کیلئے ظلم کے نظام سے نجات کا دن ہوگا، قوم بیدار ہو چکی ہے، الیکشن میں سلیکشن نہیں ہونے دیں گے، اگر جمہوریت ڈی ریل ہو گئی تو دوبارہ ٹریک پر لانا مشکل ہو گا۔ ملک میں ان دنوں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے،
جماعت اسلامی الیکشن میں عوام سے اتحاد کرے گی۔ پاکستان پر مافیا کو مسلط کیا گیا اور ہم 8 فروری کو انتخابات کے ذریعے ان کا احتساب کریں گے۔
پاکستان
کینیڈین سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ پاکستان منسوخ
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کی برطانیہ اور یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو جائیں گی

میڈیا ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ کینیڈا کے وفد نے آج کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنا تھا۔ ٹرانسپورٹ کینیڈین وفد نے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی اور کینیڈا کی پروازوں کی جانچ کرنا تھی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کینیڈیا وفد آئندہ سال 2024 میں دورہ کرے گا۔اس سے قبل ایاسا کی جانب سے بحرانوں میں گھری پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔ آیاسا نے نجی ایئرلائن ایئر بلو اور چارٹر کارگو سروس ویژن ایئرکا بھی آڈٹ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کی برطانیہ اور یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔
صحت
نگراں وفاقی وزیر صحت کی متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات
کوپ 28کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام سالانہ موسمیاتی کانفرنس ‘کوپ 28’ کے موقع پر دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ندیم نے اپنے ہم منصب کو ‘کوپ 28’ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔
ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے شعبہ صحت میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے سےآگاہ کیا اور جنوری 2024 میں ہونے والی گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ دسمبر 2023 میں میں منعقد ہونا تھی تاہم دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ‘کوپ 28’ کانفرنس کے پیش نظر جنوری میں جی ایچ ایس ایس کی تاریخیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس کا مقصد اقوام عالم کو اکٹھا کرنا اور مستقبل کی کسی بھی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ادویات اور ویکسین کی مقامی تیاری میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں فارما پارک قائم کر رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈا کی تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی صحت سلامتی سمٹ وقت کی ضرورت ہے، متحدہ عرب امارات کی قیادت ایسے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہے جو پاکستانی عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے باہمی تعلقات اور صحت کے شعبے میں بھی شراکت داری کو کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوپ 28 کانفرنس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ،انوارلحق کاکڑ
-
تفریح ایک دن پہلے
اینیمل باکس آفس کلیکشن کا پہلا دن: رنبیر کپور کی فلم نے شمالی امریکہ میں تاریخ رقم کی
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلادیش نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب
-
تجارت 2 دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش میں 5.5 شدت کا زلزلہ
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی