اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے نظام کو موثر بنانے کے حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن ایک اہم ادارہ ہے


نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مسائل اور انکے حل کے حوالےسے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی لگانے، ریونیو کلیکشن کو مزید موثر کرنے، کوئٹہ شہر میں پیدا ہونے والے کچرے کی آؤٹ سورسنگ کرنے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو کارگر اور موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں پیدا ہونے والے کچرے کی آؤٹ سورسنگ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت کچرہ اکٹھا کرنے اور ویسٹ مینجمنٹ پلان کے تحت اس پر مکمل ہوم ورک کرنے کے بعد تفصیلی تجاویز کے ساتھ اسے آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے ۔
اجلاس کو ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ نے کیو ایم سی کے مالی و انتظامی امور، دستیاب وسائل، مشینری،موجود افرادی قوت، فائر بریگیڈ کے نظام،درپیش مسائل اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کیو ایم سی نے شہر کے کچھ علاقوں میں سول سوسائٹی کے تعاون سے علاقائی فلاحی کمیٹیاں بھی بنائی ہے۔
جبکہ ٹیکسیشن کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے، سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے، شکایات مینجمنٹ سسٹم اور سوشل میڈیا پر صفائی کے حوالے سے مہم بھی چلائی جارہی ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے نظام کو موثر بنانے کے حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن ایک اہم ادارہ ہے ، اس ادارے کے مالی و انتظامی امور بہتر ہونے سے ادارے کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی آئے گی ۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 20 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 18 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 18 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل





