دنیا
فرانس نے اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کیلئے ہیلی کاپٹر بردار جہاز روانہ کردیا
ہیلی کاپٹر جہاز 40 بستر، 2 آپریٹنگ کمروں پر مشتمل ہے

فرانس نے اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کے علاج کے لیے ہسپتال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہیلی کاپٹر بردار جہاز غزہ روانہ کیا ہے۔
ایکس پر اپنی پوسٹ میں فرانسیسی وزیر دفاع سیباسٹین لیکورنو نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر جہاز 40 بستر، 2 آپریٹنگ کمروں پر مشتمل ہے۔ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز ڈکسمیوڈ چند دنوں میں مصر پہنچ جائے گا۔
یاد رہے کہ فرانس اسرائیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گیا تھا فرانس نے اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا ۔
پاکستان
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے پلان طلب
میٹ ایکسپورٹ میں بہت پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، بریفنگ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوشت کی ایکسپورٹ 5 گنا بڑھانے کیلئے قابل عمل پلان طلب کر لیا۔ میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے 21 رکنی وفد نےملاقات میں لائیوسٹاک پروڈکشن بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔
محسن نقوی نے لائیوسٹاک پروڈکشن کے لئے ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
ملاقات کے دوران بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پاکستان سے 500 ملین ڈالر کا میٹ ایکسپورٹ کیا جا رہا ہے، لاہور سے 300 ملین ڈالر کا میٹ ایکسپورٹ ہو رہا ہے، میٹ ایکسپورٹ میں بہت پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں دیں گے، گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے وفاق سے بھی رابطہ کیا جائے گا، میٹ پروڈکشن اور ایکسپورٹ بڑھنے سے فارمر خوشحال ہوگا۔ میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی قابل عمل تجاویز پر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔
صحت
نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی بل گیٹس سے ملاقات
وفاقی وزیر ڈاکٹر ندیم جان نے دبئی میں COP-28 کانفرنس کے موقع پر ان سے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اتوار کو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے دبئی میں COP-28 کانفرنس کے موقع پر ان سے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر ندیم جان نے پاکستان میں جاری پولیو ویکسینیشن مہم کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں بچوں تک ویکسین کی 100% رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے بعد دیگر پروگراموں میں پولیو ورکرز کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ماں اور بچے کی صحت، غذائیت اور خاندانی منصوبہ بندی کے پروگراموں میں کارکنوں کی خدمات لینے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے۔ بل گیٹس نے وزیر صحت کے جامع منصوبے کی تعریف کی۔ ڈاکٹر ندیم جان نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔
علاقائی
نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقرکی دنیا میں بسنے والے تمام سندھیوں کو یوم سندھی ثقافت پر مبارکباد
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے یوم سندھی ثقافت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں یوم سندھی ثقافت پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے یوم سندھی ثقافت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں یوم سندھی ثقافت پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے یہ پیغام اتوار کو وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے بیان میں دیا۔
نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے کہا کہ سندھ کی ثقافت مہذب تہذیب اور روایات کی امین ہے اور سندھ صوفی ازم کی دھرتی ہے، جہاں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی، لعل شہباز قلندر، سچل سرمست، عبداللہ شاہ غازی جیسے عظیم صوفیا کرام کا سایہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھی ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری اور اخلاق و محبت کے جذبوں کا حسن سب سے اعلیٰ ہے۔ اجرک کے رنگوں کی طرح سندھ کی ثقافت بھی دلکش امتزاج کی حامل ہے۔ جسٹس (ر) باقر نے کہا کہ آج کا دن نسل پرستی، انتہا پسندی اور ہر قسم کی تفریق کے خلاف محبت کا درس دیتا ہے۔
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
چلاس مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوپ 28 کانفرنس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ،انوارلحق کاکڑ
-
تجارت ایک دن پہلے
سردی آتے ہی مرغی کے انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش میں 5.5 شدت کا زلزلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات
-
تفریح ایک دن پہلے
اینیمل باکس آفس کلیکشن کا پہلا دن: رنبیر کپور کی فلم نے شمالی امریکہ میں تاریخ رقم کی